سوره شوری/ آیه 15
فَلِذَٰلِكَ فَادْعُ ۖ وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ ۖ وَقُلْ آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ كِتَابٍ ۖ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ اللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۱۵
لہٰذا آپ اسی کے لئے دعوت دیں اور اس طرح استقامت سے کام لیں جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے اور ا ن کی خواہشات کا اتباع نہ کریں اور یہ کہیں کہ میرا ایمان اس کتاب پر ہے جو خدا نے نازل کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا پروردگار ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے - ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی بحث نہیں ہے اللہ ہم سب کو ایک دن جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے.
۱۵۔فَلِذلِکَ فَادْعُ وَ اسْتَقِمْ کَما اٴُمِرْتَ وَ لا تَتَّبِعْ اٴَہْواء َہُمْ وَ قُلْ آمَنْتُ بِما اٴَنْزَلَ اللَّہُ مِنْ کِتابٍ وَ اٴُمِرْتُ لِاٴَعْدِلَ بَیْنَکُمُ اللَّہُ رَبُّنا وَ رَبُّکُمْ لَنا اٴَعْمالُنا وَ لَکُمْ اٴَعْمالُکُمْ لا حُجَّةَ بَیْنَنا وَ بَیْنَکُمُ اللَّہُ یَجْمَعُ بَیْنَنا وَ إِلَیْہِ الْمَصیر۔
ترجمہ
۱۵۔ تو بھی ان لوگوں کو اس خداکے واحد دین کی طرف بلااور جیساتجھے حکم دیاگیاہے استقامت دکھا اوران کی خواہشات کی پیروی نہ کر اور کہہ دے کہ میں ہراس کتاب پرایمان لاچکاہوں جو نازل ہوئی ہے . اورمجھے حکم دیاگیاہے کہ تمہارے درمیان عدالت کروں . اللہ ہمارا ا اور تمہارا رب ہے ، ہمارے اعمال کا نتیجہ ہمارے لیے اور تمہارے اعمال کاتمہارے لیے ہے ہمارے او ر تمہارے درمیان کوئی ذاتی جھگڑا تو ہے نہیں . خداہمیں اور تمہیں ایک جگہ پرجمع کرے گا ، اور سب کی باز گشت اسی کی طرف ہے۔