Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شوری/ آیه 6- 8

										
																									
								

Ayat No : 6-8

: الشورى

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيلٍ ۶وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ ۷وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِنْ يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمُونَ مَا لَهُمْ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ ۸

Translation

اور جن لوگوں نے اس کے علاوہ سرپرست بنالئے ہیں اللہ ان سب کے حالات کا نگراں ہے اور پیغمبر آپ کسی کے ذمہ دار نہیں ہیں. اور ہم نے اسی طرح آپ کی طرف عربی زبان میں قرآن کی وحی بھیجی تاکہ آپ مکہ اور اس کے اطراف والوں کو ڈرائیں اور اس دن سے ڈرائیں جس دن سب کو جمع کیا جائے گا اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے اس دن ایک گروہ جنّت میں ہوگا اور ایک جہّنم میں ہوگا. اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ایک قوم بنادیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اسی کو اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالمین کے لئے نہ کوئی سرپرست ہے اور نہ مددگار.

Tafseer

									۶۔وَ الَّذینَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِہِ اٴَوْلِیاء َ اللَّہُ حَفیظٌ عَلَیْہِمْ وَ ما اٴَنْتَ عَلَیْہِمْ بِوَکیلٍ ۔
۷۔ وَ کَذلِکَ اٴَوْحَیْنا إِلَیْکَ قُرْآناً عَرَبِیًّا لِتُنْذِرَ اٴُمَّ الْقُری وَ مَنْ حَوْلَہا وَ تُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لا رَیْبَ فیہِ فَریقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَریقٌ فِی السَّعیرِ ۔
۸۔ وَ لَوْ شاء َ اللَّہُ لَجَعَلَہُمْ اٴُمَّةً واحِدَةً وَ لکِنْ یُدْخِلُ مَنْ یَشاء ُ فی رَحْمَتِہِ وَ الظَّالِمُونَ ما لَہُمْ مِنْ وَلِیٍّ وَ لا نَصیر۔

ترجمہ 

۶۔ جنہوں نے خداکے علاوہ اور و ں کواپناولی بنایا ہے اللہ ان کے تمام اعمال کاحساب محفوظ رکھتاہے اور تیرا یہ کام نہیں ہے کہ انہیں حق کے قبول کرنے پرمجبورکرے ۔
۷۔ اوراس طرح ہم نے تیری طرف ( فیصح ) عربی قرآن نازل کیاہے تاکہ ام القری اوراس کے اطراف میں رہنے والوں کو ڈرائے اورانہیں اس روزسے بھی خوف دلائے جس میں تمام لوگ جمع ہوں گے اوراس میں کسی قسم کاشک بھی نہیں ہے ، وہی دن جس میں کچھ لوگ توبہشت میں اور کچھ جہنم میں ہوں گے ۔
۸۔ اوراگر خداچا ہتاتوان سب کو ایک ہی امت قرار دیتا ( اورانہیں زبردستی ہدایت کرتالیکن زبردستی ہدایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا) لیکن خدا جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے اور ظالموں کے لیے کوئی ولی اورمددگار نہیں ہے۔