سوره فصلت/ آیه 6- 8
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ ۶الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ ۷إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ۸
آپ کہہ دیجئے کہ میں بھی تمہارا ہی جیسا بشر ہوں لیکن میری طرف برابر وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے لہٰذا اس کے لئے استقامت کرو اور اس سے استغفارکرو اور مشرکوں کے حال پر افسوس ہے. جو لوگ زکوِٰادا نہیں کرتے ہیں اور آخرت کا انکار کرنے والے ہیں. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے منقطع نہ ہونے والا اجر ہے.
۶۔ قُلْ إِنَّما اٴَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ یُوحی إِلَیَّ اٴَنَّما إِلہُکُمْ إِلہٌ واحِدٌ فَاسْتَقیمُوا إِلَیْہِ وَ اسْتَغْفِرُوہُ وَ وَیْلٌ لِلْمُشْرِکینَ .
۷۔الَّذینَ لا یُؤْتُونَ الزَّکاةَ وَ ہُمْ بِالْآخِرَةِ ہُمْ کافِرُونَ .
۸۔إِنَّ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ لَہُمْ اٴَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُون.
ترجمہ
۶۔ کہہ دے ! میں تو تمہاری طرح کاانسان ہی ہوں جبکہ اس حقیقت کی مجھ پر وحی ہوتی ہے کہ تمہارامعبود صرف ایک خدا ہے،پس تم اپنی تمام تر توجہ اسی کی طرف کرلو اوراسی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور مشرکین کے لیے عذاب ہے۔
۷۔وہی جوزکوٰ ة بھی ادا نہیں کرتے اورآخرت کے انکار ی ہیں
۸۔ لیکن جولوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے اعمال صالح انجام دیئے ان کے لیے دائمی جزاہے۔