Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فصلت/ آیه 1- 5

										
																									
								

Ayat No : 1-5

: فصلت

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حم ۱تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ۲كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ۳بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ ۴وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ ۵

Translation

حمۤ. یہ خدائے رحمن و رحیم کی تنزیل ہے. اس کتاب کی آیتیں تفصیل کے ساتھ بیان کی گئی ہیں عربی زبان کا قرآن ہے اس قوم کے لئے جو سمجھنے والی ہو. یہ قرآن بشارت دینے والا اور عذاب الہٰی سے ڈرانے والا بناکر نازل کیا گیا ہے لیکن اکثریت نے اس سے اعراض کیا ہے اور وہ کچھ سنتے ہی نہیں ہیں. اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل جن باتوں کی تم دعوت دے رہے ہو ان کی طرف سے پردہ میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بہراپن ہے اور ہمارے تمہارے درمیان پردہ حائل ہے لہذا تم اپنا کام کرو اور ہم اپنا کام کررہے ہیں.

Tafseer

									بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
۱۔ حم 
۲۔ تَنْزیلٌ مِنَ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ 
۳۔کِتابٌ فُصِّلَتْ آیاتُہُ قُرْآناً عَرَبِیًّا لِقَوْمٍ یَعْلَمُونَ 
۴۔بَشیراً وَ نَذیراً فَاٴَعْرَضَ اٴَکْثَرُہُمْ فَہُمْ لا یَسْمَعُونَ 
۵۔ وَ قالُوا قُلُوبُنا فی اٴَکِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونا إِلَیْہِ وَ فی آذانِنا وَقْرٌ وَ مِنْ بَیْنِنا وَ بَیْنِکَ حِجابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنا عامِلُون

ترجمہ 

خداوند رحمان اوررحیم کے نا م سے 

۱۔ حٰم ۔ 
۲۔ یہ کتاب ہے جو خدا وند رحمان کی جانب سے نازل ہوئی ہے۔ 
۳۔ یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیات نے ہر مطلب اپنے مناسب مقام پر بیان کیاہے اورفصیح ہے ان لوگوں کے لیے جوآگاہ ہیں۔ 
۴۔ یہ قرآن وہ ہے کہ جو خوشخبری دینے والابھی ہے اور ڈرانے والا بھی ، لیکن ان میں سے اکثر نے منہ پھیرلیا ہے لہذا اب وہ کچھ نہیں سنتے۔ 
۵۔ انہوںنے کہاہمارے دلوں پر پردے پڑے ہیں اور ہمارے کان بہرے ہیں ، ہمارے اور تیرے درمیان پروہ حائل ہے اور جب صورت حایہ ہے کہ توتواپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے ہیں۔