Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 82- 85

										
																									
								

Ayat No : 82-85

: غافر

أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۸۲فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ۸۳فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ ۸۴فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا ۖ سُنَّتَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ ۖ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكَافِرُونَ ۸۵

Translation

کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے جو ان کے مقابلہ میں اکثریت میں تھے اور زیادہ طاقتور بھی تھے اور زمین میں آثار کے مالک تھے لیکن جو کچھ بھی کمایا تھا کچھ کام نہ آیا اور مبتلائے عذاب ہوگئے. پھر جب ان کے پاس رسول معجزات لے کر آئے تو اپنے علم کی بنا پر ناز کرنے لگے اور نتیجہ میں جس بات کا مذاق اُڑا رہے تھے اسی نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا. پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے یکتا پر ایمان لائے ہیں اور جن باتوں کا شرک کیا کرتے تھے سب کا انکار کررہے ہیں. تو عذاب کے دیکھنے کے بعد کوئی ایمان کام آنے والا نہیں تھا کہ یہ اللہ کا مستقل طریقہ ہے جو اس کے بندوں کے بارے میں گِزر چکا اَہے اور اسی وقت کافر خسارہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں.

Tafseer

									۸۲۔ اٴَ فَلَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ کانُوا اٴَکْثَرَ مِنْہُمْ وَ اٴَشَدَّ قُوَّةً وَ آثاراً فِی الْاٴَرْضِ فَما اٴَغْنی عَنْہُمْ ما کانُوا یَکْسِبُونَ ۔
۸۳۔فَلَمَّا جاء َتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّناتِ فَرِحُوا بِما عِنْدَہُمْ مِنَ الْعِلْمِ وَ حاقَ بِہِمْ ما کانُوا بِہِ یَسْتَہْزِؤُنَ ۔
۸۴۔ فَلَمَّا رَاٴَوْا بَاٴْسَنا قالُوا آمَنَّا بِاللَّہِ وَحْدَہُ وَ کَفَرْنا بِما کُنَّا بِہِ مُشْرِکینَ ۔
۸۵۔ فَلَمْ یَکُ یَنْفَعُہُمْ إیمانُہُمْ لَمَّا رَاٴَوْا بَاٴْسَنا سُنَّتَ اللَّہِ الَّتی قَدْ خَلَتْ فی عِبادِہِ وَ خَسِرَ ہُنالِکَ الْکافِرُونَ۔ 

ترجمہ

۸۲۔ کیاانہوں نے زمین پر چل پھر کر نہیں دیکھاتا کہ انہیں معلوم ہوتاکہ جولوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کاانجام کیاہوا ؟ وہی کہ جوافراد ی قوت کے لحاظ سے بھی ان سے زیادہ تھے اور زمین ان کی طاقت اور آثار بھی بہت تھے ، جوکچھ وہ کماتے تھے وہ انہیں (عذاب الہٰی سے ) بے نیاز نہ کرسکا ۔ 
۸۳۔ جب ان کے رسول،واضح دلائل لے کر ان کے پاس آئے تووہ اپنی موجود معلو مات میں ہی مگن رہے ( اوروہ اس کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے تھے ) لیکن جس (عذاب ) کاوہ مذاق اڑاتے تھے وہی ان پر آنازل ہوا ۔ 
۸۴۔ انہوں نے جب ہمارے عذاب کی سختی کودیکھاتو کہنے لگے : اب ہم خدا واحد پرایمان لے آئے ہیں اورجن معبودوں کوہم اس کاشریک ٹھہراتے تھے ان کاانکار کیا : 
۸۵۔ لیکن جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھنے کے بعدان کاایمان انہیں فائدہ نہ پہنچاسکا، خداکی سنت اس کے گزشتہ بندوں میں یہی رہی ہے اوراس وقت کافر لوگوں نے نقصان اٹھایا ہے ۔