Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 77- 78

										
																									
								

Ayat No : 77-78

: غافر

فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۚ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ ۷۷وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ ۷۸

Translation

اب آپ صبر کریں کہ خدا کا وعدہ بالکل سچا ہے پھر یا تو ہم جن باتوں کی دھمکی دے رہے ہیں ان میں سے کچھ آپ کو دکھلادیں گے یا آپ کو پہلے ہی اٹھالیں گے تو بھی وہ سب پلٹا کر یہیں لائے جائیں گے. اور ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں جن میں سے بعض کا تذکرہ آپ سے کیا ہے اور بعض کا تذکرہ بھی نہیں کیا ہے اور کسی رسول کے امکان میں یہ بات نہیں ہے کہ خدا کی اجازت کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے پھر جب حکم خدا آگیا تو حق کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اس وقت اہل باطل ہی خسارہ میں رہے.

Tafseer

									۷۷۔ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّہِ حَقٌّ فَإِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذی نَعِدُہُمْ اٴَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَإِلَیْنا یُرْجَعُونَ ۔
۷۸۔ وَ لَقَدْ اٴَرْسَلْنا رُسُلاً مِنْ قَبْلِکَ مِنْہُمْ مَنْ قَصَصْنا عَلَیْکَ وَ مِنْہُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَیْکَ وَ ما کانَ لِرَسُولٍ اٴَنْ یَاٴْتِیَ بِآیَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّہِ فَإِذا جاء َ اٴَمْرُ اللَّہِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ ہُنالِکَ الْمُبْطِلُونَ ۔

ترجمہ

۷۷۔صبر کر کہ خدا کاوعدہ حق ہے ، جن سزاؤں کاہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ان میں سے کچھ سزائیں انہیں تیری زندگی میںتجھے دکھادیں یاتجھے (اس سے پہلے ) اس دنیا سے اٹھا لیں (اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا) کیونکہ ان سب کو ہماری طرف لوٹ آناہے ۔
۷۸۔ ہم نے تجھ سے پہلے رسول بھیجے ہیں ، ان میں سے کچھ کے حالات تجھ سے بیان کئے ہیں اور کچھ کے بیان نہیں کئے . کسی رسول کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ حکم خدا کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے اور جب ( ان کے عذاب کے لےے ) خدا کافرمان صادر ہوگاتو ان کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا اوراس وقت اہل باطل خسارہ اٹھا نے والے ہوں گے ۔