سوره مؤمن/ آیه 69- 76
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ ۶۹الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ۷۰إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ ۷۱فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ ۷۲ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُونَ ۷۳مِنْ دُونِ اللَّهِ ۖ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَلْ لَمْ نَكُنْ نَدْعُو مِنْ قَبْلُ شَيْئًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِينَ ۷۴ذَٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُونَ ۷۵ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ ۷۶
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جو آیات الہٰی کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں آخر یہ کہاں بھٹکتے چلے جارہے ہیں. جن لوگوں نے کتاب اور ان باتوں کی تکذیب کی جن کو دے کہ ہم نے پیغمبروں کو بھیجا تھا انہیں عنقریب اس کا انجام معلوم ہوجائےگا. جب ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ڈالی جائیں گی اور انہیں کھینچا جائے گا. گرم پانی میں اور اس کے بعد جہّنم میں جھونک دیا جائے گا. پھر یہ کہا جائے گا کہ اب وہ کہاں ہیں جنہیں تم شریک بنایا کرتے تھے. خدا کو چھوڑ کر.... تو وہ لوگ جواب دیں گے کہ وہ ہم کو چھوڑ کر گم ہوگئے بلکہ ہم اس کے پہلے کسی کو نہیں پکارا کرتے تھے اور اللہ اسی طرح کافروں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے. یہ سب اس بات کا نتیجہ ہے کہ تم لوگ زمین میں باطل سے خوش ہوا کرتے تھے اور اکڑ کر چلا کرتے تھے. اب جہّنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور اسی میں ہمیشہ رہو کہ اکڑنے والوں کا ٹھکانا بہت اِرا ہے.
۶۹۔اٴَ لَمْ تَرَ إِلَی الَّذینَ یُجادِلُونَ فی آیاتِ اللَّہِ اٴَنَّی یُصْرَفُونَ ۔
۷۰۔ الَّذینَ کَذَّبُوا بِالْکِتابِ وَ بِما اٴَرْسَلْنا بِہِ رُسُلَنا فَسَوْفَ یَعْلَمُونَ ۔
۷۱۔إِذِ الْاٴَغْلالُ فی اٴَعْناقِہِمْ وَ السَّلاسِلُ یُسْحَبُونَ ۔
۷۲۔ فِی الْحَمیمِ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُونَ ۔
۷۳۔ ثُمَّ قیلَ لَہُمْ اٴَیْنَ ما کُنْتُمْ تُشْرِکُونَ ۔
۷۴۔ مِنْ دُونِ اللَّہِ قالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَلْ لَمْ نَکُنْ نَدْعُوا مِنْ قَبْلُ شَیْئاً کَذلِکَ یُضِلُّ اللَّہُ الْکافِرینَ۔
۷۵۔ ذلِکُمْ بِما کُنْتُمْ تَفْرَحُونَ فِی الْاٴَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِما کُنْتُمْ تَمْرَحُون۔َ
۷۶۔ ادْخُلُوا اٴَبْوابَ جَہَنَّمَ خالِدینَ فیہا فَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرین۔
ترجمہ
۶۹۔ آیاتو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجوہماری آیات میں مجادلہ کرتے ہیں ، کس طرح راہ ِ حق سے بھٹک جاتے ہیں ۔
۷۰۔ جنہوں نے (آسمانی ) کتاب اور جو کچھ ہم نے اپنے رسولوں پرنازل کیاان سب کوجھٹلا یا ، لیکن بہت جلد ( اپنے کیے کانتیجہ ) جان لیں گے ۔
۷۱ ۔ جب طوق اورزنجیر ان کی گردنوں میں ہوں گے اور انہیں کشاں کشاں لے جایا جائے گا ۔
۷۲۔ اور وہ کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے جائیں گے اورپھر جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے ۔
۷۳۔ پھران سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کوتم خداکاشریک ٹھہراتے تھے ؟
۷۴ ۔ وہی معبود کہ جن کی تم خدا کے علاوہ عباد ت کیاکرتے تھے ؟ تو وہ کہیں گے وہ توسب ہماری آنکھوں سے اوجھل اور گم ہو گئے ہیں . بلکہ ہم تو اس سے پہلے کبھی بھی کسی چیز کی عبادت نہیں کیاکرتے تھے ۔ ۷۵۔ یہ اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق خوشی منایا کرتے تھے اور غر ورومستی کی وجہ سے نہال ہواکرتے تھے ۔
۷۶۔ اب جہنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اوراس میں ہمیشہ رہو اور متکبرین کے لیے کیاہی بُرا ٹھکاناہے ۔