سوره مؤمن/ آیه 67- 68
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُوخًا ۚ وَمِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّىٰ مِنْ قَبْلُ ۖ وَلِتَبْلُغُوا أَجَلًا مُسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ۶۷هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ۶۸
وہی خدا ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر تم کو بچہ بناکر باہر لاتا ہے پھر زندہ رکھتا ہے کہ توانائیوں کو پہنچو پھر بوڑھے ہوجاؤ اور تم میں سے بعض کو پہلے ہی اٹھالیا جاتا ہے اور تم کو اس لئے زندہ رکھتا ہے کہ اپنی مقررہ مدّت کو پہنچ جاؤ اور شاید تمہیں عقل بھی آجائے. وہی وہ ہے جو حیات بھی دیتا ہے اور موت بھی دیتا ہے پھر جب کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے.
۶۷۔ہُوَ الَّذی خَلَقَکُمْ مِنْ تُرابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ یُخْرِجُکُمْ طِفْلاً ثُمَّ لِتَبْلُغُوا اٴَشُدَّکُمْ ثُمَّ لِتَکُونُوا شُیُوخاً وَ مِنْکُمْ مَنْ یُتَوَفَّی مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوا اٴَجَلاً مُسَمًّی وَ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ
۶۸۔ ہُوَ الَّذی یُحْیی وَ یُمیتُ فَإِذا قَضی اٴَمْراً فَإِنَّما یَقُولُ لَہُ کُنْ فَیَکُونُ
ترجمہ
۶۷ ۔ وہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے ، پھرجمے ہوئے خون سے ، پھر تم کو بچے کی صورت میں باہر بھیجتا ہے . پھر تم کمال قوت کے مرحلے تک پہنچ جاتے ہو . اس کے بعد تم بوڑھے ہوجاتے ہو . جب کہ تم میں سے کچھ لوگ اس مرحلے تک پہنچنے سے پہلے مرجاتے ہیں مقصد یہ ہے کہ تم اپنی زندگی کی مقررہ مدت تک پہنچ جاؤ او ر شایدعقل سے کام لو ۔
۶۸۔ وہ وہی خد ا ہے جوزندہ کرتاہے اور مار تاہے اورجب کسی امر کاارادہ کرتاہے توبس اس سے یہی کہہ دیتاہے کہ ہو جا ، تو وہ فوراً ہو جاتاہے ۔