Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 60- 63

										
																									
								

Ayat No : 60-63

: غافر

وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ۶۰اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ ۶۱ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ ۶۲كَذَٰلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِينَ كَانُوا بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ ۶۳

Translation

اور تمہارے پروردگار کا ارشاد ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا اور یقینا جو لوگ میری عبادت سے اکڑتے ہیں وہ عنقریب ذلّت کے ساتھ جہّنم میں داخل ہوں گے. اللہ ہی وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پیدا کیا ہے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرسکو اور دن کو روشنی کا ذریعہ قرار دیا ہے بیشک وہ اپنے بندوں پر بہت زیادہ فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس کا شکریہ ادا نہیں کرتی ہے. وہی تمہارا پروردگار ہے جو ہر شے کا خالق ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کدھر بہکے جارہے ہو. اسی طرح وہ لوگ بہکائے جاتے ہیں جو اللہ کی نشانیوں کا انکار کردیتے ہیں.

Tafseer

									۶۰۔وَ قالَ رَبُّکُمُ ادْعُونی اٴَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذینَ یَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبادَتی سَیَدْخُلُونَ جَہَنَّمَ داخِرینَ 
۶۱۔اللَّہُ الَّذی جَعَلَ لَکُمُ اللَّیْلَ لِتَسْکُنُوا فیہِ وَ النَّہارَ مُبْصِراً إِنَّ اللَّہَ لَذُو فَضْلٍ عَلَی النَّاسِ وَ لکِنَّ اٴَکْثَرَ النَّاسِ لا یَشْکُرُونَ 
۶۲۔ذلِکُمُ اللَّہُ رَبُّکُمْ خالِقُ کُلِّ شَیْء ٍ لا إِلہَ إِلاَّ ہُوَ فَاٴَنَّی تُؤْفَکُونَ 
۶۳۔ کَذلِکَ یُؤْفَکُ الَّذینَ کانُوا بِآیاتِ اللَّہِ یَجْحَدُونَ 

ترجمہ 

۶۰۔ تمہارے پر ور دگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو تاکہ میں ( تمہاری دعاکو ) قبول کروں جو لوگ میری عبادت سے متکبر انہ سر تابی کرتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کرجہنم میں جائیں گے ۔
۶۱۔ خدا تووہ ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی ہے تاکہ تم اس میں آرام کرو اوردن کو روشنی عطا کرنے والا قرار دی. خدا لوگوں کے بار ے میں صاحب فضل وکرم ہے ہر چند کہ اکثر لوگ شکر گزار نہیں ۔
۶۲۔ یہ ہے تمہارا پرور دگار اللہ جو سب چیزوں کو پید ا کرنے والا ہے . اس کے سوا کوئی بھی معبود نہیں تو اس صورت میں تم راہ حق سے کیونکر منحرف ہوتے ہو ۔
۶۳۔ جولوگ آیات خدا کاانکار کیاکرتے ہیں اسی طرح راہ حق سے منحرہو جاتے ہیں ۔