سوره مؤمن/ آیه 56- 59
إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۙ إِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرٌ مَا هُمْ بِبَالِغِيهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ۵۶لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۵۷وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ ۚ قَلِيلًا مَا تَتَذَكَّرُونَ ۵۸إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ۵۹
بیشک جو لوگ خدا کی طرف سے آنے والی دلیل کے بغیر خدا کی نشانیوں میں بحث کرتے ہیں ان کے دلوں میں بڑائی کے خیال کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور وہ اس تک پہنچ بھی نہیں سکتے ہیں لہذا آپ خدا کی پناہ طلب کریں کہ وہی سب کی سننے والا اور سب کے حالات کا دیکھنے والا ہے. بیشک زمین و آسمان کا پیدا کردینا لوگوں کے پیدا کردینے سے کہیں زیادہ بڑا کام ہے لیکن لوگوں کی اکثریت یہ بھی نہیں جانتی ہے. اور یاد رکھو کہ اندھے اور بینا برابر نہیں ہوسکتے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بھی بدکاروں جیسے نہیں ہوسکتے ہیں مگر تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو. بیشک قیامت آنے والی ہے اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس بات پر ایمان نہیں رکھتی ہے.
۵۶۔إِنَّ الَّذینَ یُجادِلُونَ فی آیاتِ اللَّہِ بِغَیْرِ سُلْطانٍ اٴَتاہُمْ إِنْ فی صُدُورِہِمْ إِلاَّ کِبْرٌ ما ہُمْ بِبالِغیہِ فَاسْتَعِذْ بِاللَّہِ إِنَّہُ ہُوَ السَّمیعُ الْبَصیرُ
۵۷۔ لَخَلْقُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ اٴَکْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لکِنَّ اٴَکْثَرَ النَّاسِ لا یَعْلَمُونَ
۵۸۔ وَ ما یَسْتَوِی الْاٴَعْمی وَ الْبَصیرُ وَ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ وَ لاَ الْمُسیء ُ قَلیلاً ما تَتَذَکَّرُونَ
۵۹۔إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِیَةٌ لا رَیْبَ فیہا وَ لکِنَّ اٴَکْثَرَ النَّاسِ لا یُؤْمِنُونَ
ترجمہ
۵۶۔ جولوگ آیات خداکے بار ے میں ایسی دلیل کے بغیر جوان کے پاس آئی ہو جھگڑاکرتے ہیں ان کے دلوں میں توصرف تکبر (اور غرور ) ہے وہ ہرگز اپنے مقصد تک نہیں پہنچیں گے ، لہذا اپنے خداکی پناء مانگ کیونکہ وہ سننے اور دیکھنے والاہے ۔
۵۷۔آسمانوں اورزمین کی تخلیق انسانوں کی تخلیق سے زیادہ اہم ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
۵۸۔ نابینا اورآنکھوں والابرابرنہیں ہیں اسی طرح وہ لوگ جو ایمان لائے اورعمل صالح بجالائے بدعملوں کے برابر نہیں ہیں لیکن تم بہت کم متوجہ ہوتے ہو ۔
۵۹۔ روزِ قیامت یقینا آکر رہے گا ،اس میں توکچھ بھی شک نہیں ہے مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔