سوره مؤمن/ آیه 51- 55
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ ۵۱يَوْمَ لَا يَنْفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ ۵۲وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْهُدَىٰ وَأَوْرَثْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ ۵۳هُدًى وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ۵۴فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ ۵۵
بیشک ہم اپنے رسول اور ایمان لانے والوں کی زندگانی دنیا میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی مدد کریں گے جب سارے گواہ اٹھ کھڑے ہوں گے. جس دن ظالمین کے لئے کوئی معذرت کارگر نہ ہوگی اور ان کے لئے لعنت اور بدترین گھر ہوگا. اور یقینا ہم نے موسٰی علیھ السّلامکو ہدایت عطا کی اور بنیاسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا ہے. جو کتاب مجسمئہ ہدایت اور صاحبانِ عقل کے لئے نصیحت کا سامان تھی. لہٰذا آپ صبر کریں کہ اللہ کا وعدہ یقینا برحق ہے اور اپنے حق میں استغفار کرتے رہیں اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں.
۵۱۔إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنا وَ الَّذینَ آمَنُوا فِی الْحَیاةِ الدُّنْیا وَ یَوْمَ یَقُومُ الْاٴَشْہادُ
۵۲۔ یَوْمَ لا یَنْفَعُ الظَّالِمینَ مَعْذِرَتُہُمْ وَ لَہُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَہُمْ سُوء ُ الدَّارِ
۵۳۔ وَ لَقَدْ آتَیْنا مُوسَی الْہُدی وَ اٴَوْرَثْنا بَنی إِسْرائیلَ الْکِتابَ
۵۴۔ ہُدیً وَ ذِکْری لِاٴُولِی الْاٴَلْبابِ
۵۵۔ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّہِ حَقٌّ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ بِالْعَشِیِّ وَ الْإِبْکار
ترجمہ
۵۱۔ یقینا ہم اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جوایمان لائے ،دنیاوی زندگی میں بھی اور جس دن گو اہان اٹھ کھڑے ہوں گے ۔
۵۲۔ جس دن ظالموں کی عذرخواہی انہیں کوئی فائدہ نہیں بخشے گی اوران کے لئے خدا کی لعنت اورانہی کے لیے براگھر ( اور ٹھکانا ) ہے ۔
۵۳۔ ہم نے موسٰی کوہدایت عطافرمائی اور بنی اسرائیل کوکتاب ( تورات ) کاوارث قرار دیا ۔
۵۴۔ایسی کتاب جوصاحبان عقل کے لیے ہدایت اور یاد آوری کاسبب تھی ۔
۵۵۔صبر اور شکیبائی اختیار کرو کیونکہ خدا کاوعدہ سچاہے اوراپنے گناہوں پراستغفار کرواوراپنے پروردگا کی حمد اور تسبیح بجالاؤ ۔