سوره مؤمن/ آیه 47- 50
وَإِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنْتُمْ مُغْنُونَ عَنَّا نَصِيبًا مِنَ النَّارِ ۴۷قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ ۴۸وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ ۴۹قَالُوا أَوَلَمْ تَكُ تَأْتِيكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۚ قَالُوا فَادْعُوا ۗ وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ ۵۰
اور اس وقت کو یاد دلاؤ جب یہ سب جہّنم کے اندر جھگڑے کریں گے اور کمزور لوگ مستکبر لوگوں سے کہیں گے کہ ہم تمہاری پیروی کرنے والے تھے تو کیا تم جہّنم کے کچھ حصّہ سے بھی ہمیں بچاسکتے ہو اور ہمارے کام آسکتے ہو. تو استکبار کرنے والے کہیں گے کہ اب ہم سب کی منزل یہی ہے کہ اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے. اس کے بعد جہّنم میں رہنے والے جہّنم کے خازنوں سے کہیں گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک ہی دن ہمارے عذاب میں تخفیف کردے. وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی ہوئی نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے وہ لوگ کہیں گے کہ بیشک آئے تھے تو جواب ملے گا پھر تم خود ہی آواز دو حالانکہ کافروں کی آواز اور فریاد بیکار ہی ثابت ہوگی.
۴۷۔وَ إِذْ یَتَحاجُّونَ فِی النَّارِ فَیَقُولُ الضُّعَفاء ُ لِلَّذینَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُنَّا لَکُمْ تَبَعاً فَہَلْ اٴَنْتُمْ مُغْنُونَ عَنَّا نَصیباً مِنَ النَّارِ
۴۸۔قالَ الَّذینَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُلٌّ فیہا إِنَّ اللَّہَ قَدْ حَکَمَ بَیْنَ الْعِبادِ
۴۹۔وَ قالَ الَّذینَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَہَنَّمَ ادْعُوا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْماً مِنَ الْعَذابِ
۵۰۔ قالُوا اٴَ وَ لَمْ تَکُ تَاٴْتیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّناتِ قالُوا بَلی قالُوا فَادْعُوا وَ ما دُعاء ُ الْکافِرینَ إِلاَّ فی ضَلال
ترجمہ
۴۷۔ اس وقت کا سوچیں جب لوگ دوزخ کی آگ میںایک دوسرے کے خلاف احتجاج کریں گے . ضعفاء مستکبر ین سے کہیں گے : ہم تمہارے پیرو کار تھے تو کیا ( آج ) تم ہماری آگ کاکچھ حصّہ اپنے لئے قبول کرو گے ؟
۴۸۔ مستکبر ین کہیں گے : ہم توخود سب اسی میں ہیں خدا نے اپنے بندوں کے درمیان (عدل وانصاف ) کے ساتھ فیصلہ کیاہے ۔
۴۹۔ اور جولوگ آگ میں ہیں وہ خاز نین جہنم سے کہیں گے کہ تم اپنے خدا سے دعا کرو کہ ایک دن کے لیے ہم سے عذاب اٹھالے ۔
۵۰۔ تووہ کہیں گے : آیا تمہارے پیغمبر تمہارے پاس واضح دلائل لے کر نہیں آئے تھے ؟تووہ جواب میں کہیں گے : آئے تھے . توپھروہ کہیں گے : پس جوچاہو دعاکرتے رہو ، لیکن کافروں کی دعا کی گمراہی میں بھٹکنے کے سوا کوئی منزل نہیں ۔