سوره مؤمن/ آیه 23- 27
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُبِينٍ ۲۳إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ ۲۴فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَاسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ ۚ وَمَا كَيْدُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ ۲۵وَقَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَىٰ وَلْيَدْعُ رَبَّهُ ۖ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ ۲۶وَقَالَ مُوسَىٰ إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ مِنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ ۲۷
اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ بھیجا ہے. فرعون ًہامان اور قارون کی طرف تو ان سب نے کہہ دیا کہ یہ جادوگر اور جھوٹے ہیں. تو پھر اس کے بعد جب وہ ہماری طرف سے حق لے کر آئے تو ان لوگوں نے کہہ دیا کہ جو ان پر ایمان لے آئیں ان کے لڑکوں کو قتل کردو اور لڑکیوں کو زندہ رکھو اور کافروں کا مکر بہرحال بھٹک جانے والا ہوتا ہے. اور فرعون نے کہا کہ ذرا مجھے چھوڑ دو میں موسٰی علیھ السّلام کا خاتمہ کردوں اور یہ اپنے رب کو پکاریں - مجھے خوف ہے کہ کہیں یہ تمہارے دین کو بدل نہ دیں اور زمین میں کوئی فساد نہ برپا کردیں. اور موسٰی علیھ السّلام نے کہا کہ میں اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ حاصل کررہا ہوں ہر اس متکبر کے مقابلہ میں جس کا روز حساب پر ایمان نہیں ہے.
۲۳۔وَ لَقَدْ اٴَرْسَلْنا مُوسی بِآیاتِنا وَ سُلْطانٍ مُبینٍ .
۲۴۔إِلی فِرْعَوْنَ وَ ہامانَ وَ قارُونَ فَقالُوا ساحِرٌ کَذَّابٌ .
۲۵۔فَلَمَّا جاء َہُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنا قالُوا اقْتُلُوا اٴَبْناء َ الَّذینَ آمَنُوا مَعَہُ وَ اسْتَحْیُوا نِساء َہُمْ وَ ما کَیْدُ الْکافِرینَ إِلاَّ فی ضَلالٍ .
۲۶۔وَ قالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونی اٴَقْتُلْ مُوسی وَ لْیَدْعُ رَبَّہُ إِنِّی اٴَخافُ اٴَنْ یُبَدِّلَ دینَکُمْ اٴَوْ اٴَنْ یُظْہِرَ فِی الْاٴَرْضِ الْفَسادَ .
۷ ۲۔وَ قالَ مُوسی إِنِّی عُذْتُ بِرَبِّی وَ رَبِّکُمْ مِنْ کُلِّ مُتَکَبِّرٍ لا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسابِ .
ترجمہ
۲۳۔ ہم نے موسٰی کواپنی آیات اورروشن دلیل کے ساتھ بھیجا ۔
۲۴۔فرعون ، ہامان اورقارون کی طرف ، لیکن انہوں نے کہاوہ توبہت جھوٹاجادو گرہے ۔
۲۵۔ جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آپہنچاتو انہوں نے کہا : جوموسٰی پرایمان لاچکے ہیں ان کے لڑکوں کوقتل کردو اور ( قید وخدمت گاری کے لیے ) ان کی عورتوںکو زندہ رہنے دو . لیکن کافر وں کی چالیس گمراہی میں ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں ( اور نقش برآب ہوتی ہیں )۔
۲۶۔ اور فرعون نے کہا : مجھے چھوڑ دو ! تاکہ میں موسٰی کوقتل کردوں اوروہ اپنے پرور دگار کو بلا ئے ( تاکہ وہ اسے نجات دلائے ) میں تو اس بات سے ڈرتاہوں کہ کہیں وہ تمہارے دین کوتبدیل نہ کو ڈالے یاز مین میں فساد برپانہ کرے ۔
۲۷۔ موسٰی نے کہا میں اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس متکبر سے جوروزِ حساب پر ایمان نہیں لاتا۔