Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 18- 20

										
																									
								

Ayat No : 18-20

: غافر

وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ ۱۸يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ ۱۹وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ ۖ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ۲۰

Translation

اور پیغمبر انہیں آنے والے دن کے عذاب سے ڈرائیے جب دم گھٹ گھٹ کر دل منہ کے قریب آجائیں گے اور ظالمین کے لئے نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا جس کی بات سن لی جائے. وہ خدا نگاہوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور دلوں کے حُھپے ہوئے بھیدوں سے بھی باخبر ہے. وہ حق کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور اس کو چھوڑ کر یہ جن کی عبادت کرتے ہیں وہ تو کوئی فیصلہ بھی نہیں کرسکتے ہیں بیشک اللہ سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے.

Tafseer

									۱۸۔ وَ اٴَنْذِرْہُمْ یَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَی الْحَناجِرِ کاظِمینَ ما لِلظَّالِمینَ مِنْ حَمیمٍ وَ لا شَفیعٍ یُطاعُ ۔
۱۹۔ یَعْلَمُ خائِنَةَ الْاٴَعْیُنِ وَ ما تُخْفِی الصُّدُورُ ۔
۲۰۔ وَ اللَّہُ یَقْضی بِالْحَقِّ وَ الَّذینَ یَدْعُونَ مِنْ دُونِہِ لا یَقْضُونَ بِشَیْء ٍ إِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّمیعُ الْبَصیرُ ۔

ترجمہ 

۱۸۔ انہیں اس دن سے ڈرایئے جو قریب ہے کہ جب سخت خوف کی وجہ سے دل حلق تک پہنچ جائیں گے اوران کاتمام وجود غم واندوہ سے بھرجا ئے گا . ظالموں کانہ تو کوئی دوست ہوگااورنہ کوئی ایسا شفاعت کرنے والاکہ جس کی شفاعت مانی جائے ۔
۱۹۔ وہ ان آنکھوں کو بھی جانتاہے جوخیانت کرتی ہیں اورجوکچھ دل چھپا تے ہیں ان سے بھی باخبرہے ۔
۲۰۔ اوراللہ حق کے ساتھ فیصلہ کرتاہے اورخدا کے علاوہ وہ جن معبودوں کوپکار تے ہیں کچھ بھی فیصلہ نہیں کرسکتے .خداسننے والا اورجاننے والاہے ۔