سوره مؤمن/ آیه 10- 12
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ مَقْتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَكْفُرُونَ ۱۰قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَىٰ خُرُوجٍ مِنْ سَبِيلٍ ۱۱ذَٰلِكُمْ بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ ۖ وَإِنْ يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا ۚ فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ ۱۲
بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان سے روزِ قیامت پکار کر کہا جائے گا کہ تم خود جس قدر اپنی جان سے بیزار ہو خدا کی ناراضگی اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے کہ تم کو ایمان کی طرف دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر اختیار کرلیتے تھے. وہ لوگ کہیں گے پروردگار تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ زندگی عطا کی تو اب ہم نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا ہے تو کیا اس سے بچ نکلنے کی کوئی سبیل ہے. یہ سب اس لئے ہے کہ جب خدائے واحد کا نام لیا گیا تو تم لوگوں نے کفر اختیار کیا اور جب شرک کی بات کی گئی تو تم نے فورا مان لیا تو اب فیصلہ صرف خدائے بلند و بزرگ کے ہاتھ میں ہے.
۱۰۔إِنَّ الَّذینَ کَفَرُوا یُنادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّہِ اٴَکْبَرُ مِنْ مَقْتِکُمْ اٴَنْفُسَکُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَی الْإِیمانِ فَتَکْفُرُونَ .
۱۱۔قالُوا رَبَّنا اٴَمَتَّنَا اثْنَتَیْنِ وَ اٴَحْیَیْتَنَا اثْنَتَیْنِ فَاعْتَرَفْنا بِذُنُوبِنا فَہَلْ إِلی خُرُوجٍ مِنْ سَبیلٍ .
۱۲۔ذلِکُمْ بِاٴَنَّہُ إِذا دُعِیَ اللَّہُ وَحْدَہُ کَفَرْتُمْ وَ إِنْ یُشْرَکْ بِہِ تُؤْمِنُوا فَالْحُکْمُ لِلَّہِ الْعَلِیِّ الْکَبیر.
ترجمہ
۱۰۔ جولوگ کافرہو چکے ہیں انہیں بروزقیامت آوازدی جائے گی کہ تمہارے بار ے میں تماری اپنی عداوت اورغصّے کی نسبت خدا وندعالم کی عداوت اورغصّہ زیادہ ہے . کیونکہ تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے ، لیکن تم انکار کرتے تھے ۔
۱۱۔ وہ کہیں گے :پر ور دگار ا ! تونے ہمیں دوبار مارااور دومرتبہ زندہ کیاہے ، اب ہم نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے . آیا (دوزخ سے ) نکلنے کاکوئی راستہ موجود ہے ؟
۱۲۔ یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ جب اکیلے خداکو پکارا جاتا توتم انکار کرتے تھے اور اگر کسی کو اس کا شریک ٹھہرایاجاتا توتم اس پر ایمان لے آتے تھے . اب فیصلہ خدا کی ذات کے ساتھ مخصوص ہے جو بلند مرتبہ اور بزرگ ہے ( اوروہ تمہیں اپنی حکمت کے مطابق سزادے گا )۔