Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 7- 9

										
																									
								

Ayat No : 7-9

: غافر

الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ۷رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۸وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ ۚ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۹

Translation

جو فرشتے عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد معین ہیں سب حمد خدا کی تسبیح کررہے ہیں اور اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور صاحبانِ ایمان کے لئے استغفار کررہے ہیں کہ خدایا تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے پر محیط ہے لہذا ان لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستہ کا اتباع کیا ہے اور انہیںجہّنم کے عذاب سے بچالے. پروردگار انہیں اور ان کے باپ داداً ازواج اور اولاد میں سے جو نیک اور صالح افراد ہیں ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے کہ بیشک تو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے. اور انہیں برائیوں سے محفوظ فرما کہ آج جن لوگوں کو تو نے برائیوں سے بچالیا گویا ان ہی پر رحم کیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے.

Tafseer

									۷۔الَّذینَ یَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَہُ یُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَ یُؤْمِنُونَ بِہِ وَ یَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذینَ آمَنُوا رَبَّنا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْء ٍ رَحْمَةً وَ عِلْماً فَاغْفِرْ لِلَّذینَ تابُوا وَ اتَّبَعُوا سَبیلَکَ وَ قِہِمْ عَذابَ الْجَحیمِ ۔
۸۔ رَبَّنا وَ اٴَدْخِلْہُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتی وَعَدْتَہُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبائِہِمْ وَ اٴَزْواجِہِمْ وَ ذُرِّیَّاتِہِمْ إِنَّکَ اٴَنْتَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ ۔
۹۔ وَ قِہِمُ السَّیِّئاتِ وَ مَنْ تَقِ السَّیِّئاتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہُ وَ ذلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظیمُ ۔

ترجمہ 

۷۔ جوفرشتے عرش کواٹھا ئے ہوئے ہیںاوروہ جواس کے اردگرد ( طواف کررہے ) ہیں وہ خدا کی تسبیح اور حمد بجالاتے ہیںاوراس پر ایمان رکھتے ہیں اورموٴمنین کے لیے استغفار کرتے ہیں .(اورکہتے ہیں پر ور دگار ا ! تیری رحمت اورعلم سب چیزوں پرحاوی ہیں .توان لوگوں کی مغفرت فرما جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستے پرچلے اورتوانہیں جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔
۸۔ (وہ عرض کر تے ہیں ۹پروردگار ا ! تو انہیں بہشت برین کے باغوں میں داخل فرماجن کاتونے ان سے وعدہ کیاتھا اوراسی طرح ان کے نیک آباء واجداد ، ازواج اوراولاد سے کیونکہ توعزیز بھی ہے اورحکیم بھی۔
۹۔ اورانہیں برائیوں سے بچا،جسے تُو نے برائیوں سے بچالیااسے اپنی رحمت میںشامل فرمالیا اور یہی توعظیم کامیابی ہے۔