Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمن/ آیه 4- 6

										
																									
								

Ayat No : 4-6

: غافر

مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ ۴كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَالْأَحْزَابُ مِنْ بَعْدِهِمْ ۖ وَهَمَّتْ كُلُّ أُمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ ۖ وَجَادَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ فَأَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ۵وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ ۶

Translation

اللہ کی نشانیوں میں صرف وہ جھگڑا کرتے ہیں جو کافر ہوگئے ہیں لہٰذا ان کا مختلف شہروں میں چکر لگانا تمہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے. ان سے پہلے بھی نوح علیھ السّلام کی قوم اور اس کے بعد والے گروہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہے اور ہر امت نے اپنے رسول کے بارے میں یہ ارادہ کیا ہے کہ اسے گرفتار کرلیں اور باطل کا سہارا لے کر جھگڑا کیا ہے کہ حق کو اُ کھاڑ کر پھینک دیں تو ہم نے بھی انہیں اپنی گرفت میں لے لیا تو تم نے دیکھا کہ ہمارا عذاب کیسا تھا. اور اسی طرح تمہارے پروردگار کا عذاب کافروں پر ثابت ہوچکا ہے کہ و ہ جہّنم میں جانے والے ہیں.

Tafseer

									۴۔ ما یُجادِلُ فی آیاتِ اللَّہِ إِلاَّ الَّذینَ کَفَرُوا فَلا یَغْرُرْکَ تَقَلُّبُہُمْ فِی الْبِلادِ. 
۵۔کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَ الْاٴَحْزابُ مِنْ بَعْدِہِمْ وَ ہَمَّتْ کُلُّ اٴُمَّةٍ بِرَسُولِہِمْ لِیَاٴْخُذُوہُ وَ جادَلُوا بِالْباطِلِ لِیُدْحِضُوا بِہِ الْحَقَّ فَاٴَخَذْتُہُمْ فَکَیْفَ کانَ عِقابِ. 
۶۔ وَ کَذلِکَ حَقَّتْ کَلِمَةُ رَبِّکَ عَلَی الَّذینَ کَفَرُوا اٴَنَّہُمْ اٴَصْحابُ النَّارِ .

ترجمہ 

۴۔ صرف وہی لوگ ہماری آیا ت کے بار ے میں مجادلہ کرتے ہیں جو ( عناد اوردشمنی کی وجہ سے ) کافر ہوچکے ہیں . تمہیں ان کی شہروں میں آمد ورفت اورظاہر ی شان و شوکت دھوکے میں نہ ڈال دے ۔ 
۵۔ اُن سے پہلے نوح کی قوم نے اور ان کے بعد میں آنے والی اقوام نے ( اپنے پیغمبروں کو ) جھٹلا یا اور ہراُمت نے سا ز ش کی کہ اپنے پیغمبر کوپکڑے ( اور اسے تکلیف دے ) اورانہوں نے حق کومٹا نے کے لئے مجادلہ ٴ باطل کیالیکن میں نے انھیں پکڑلیا ( اورسخت سزادی ) پس دیکھئے کہ خدا کاعذاب کیساتھا ؟
۶۔ اسی طرح تمہارے پروردگار کا فر مان اُن لوگوں کے لئے کہ جو کافرہوچکے ہیں یقینی ہوچُکا ہے کہ وہ سب کے سب جہنمی ہیں۔