Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۴۔ لا إِلہَ إِلاَّ ہُو کامفہوم اس آیت میں

										
																									
								

Ayat No : 1-3

: غافر

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حم ۱تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ۲غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۳

Translation

حم ۤ. یہ خدائے عزیز و علیم کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے. وہ گناہوں کا بخشنے والا, توبہ کا قبول کرنے والا, شدید عذاب کرنے والا اور صاحب هفضل و کرم ہے - اس کے علاوہ دوسرا خدا نہیں ہے اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے.

Tafseer

									یہ امر بھی توجہّ ہے کہ ”لا إِلہَ إِلاَّ ہُو “ کاجملہ جوآخری صفت کے طور پر آیاہے اور ” توحید عبودیت “ کوبیان کررہاہے اورغیر اللہ کی نفی کررہاہے درحقیقت آخری صفت اورآخری نتیجہ کے طور پر بیان ہوا ہے . یہی وجہ ہے کہ ہم ابن عباس کی بیان کردہ ایک روایت میںپڑھتے ہیں کہ : 
” وہ ” غافِرِ الذَّنْبِ“ ہے ا س شخص کے لیے جو ” لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہ“ کہے “ 
” وہ ” َ قابِلِ التَّوْب“ ہے اس شخص کے لیے جو ” لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہ“ کہے “
” وہ ” شَدیدِ الْعِقاب“ ہے اس شخص کے لیے جو ” لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہ“ نہ کہے اور 
” وہ ”ذِی الطَّوْل “ ہے اس شخص کے لیے جو ’ ’لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہ“ نہ کہے “ ۔
پس بنابریں ان تمام صفات کا محوردہ لوگ ہیں جو توحید پر ایمان رکھتے ہیں اوران کاقول وعمل توحید کے جادہ سے منحرف نہ ہو ۔