۲. غضب دو رحمتوں کے درمیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حم ۱تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ۲غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۳
حم ۤ. یہ خدائے عزیز و علیم کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے. وہ گناہوں کا بخشنے والا, توبہ کا قبول کرنے والا, شدید عذاب کرنے والا اور صاحب هفضل و کرم ہے - اس کے علاوہ دوسرا خدا نہیں ہے اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے.
ان تمام اوصاف میں ” غافر الذنب“ سب سے اوّل میں اور”ذی الطول “ آخر میں ہے اور ان دونوں کے درمیان میں ” شدید العقاب“ ہے . درحقیقت اس کاغضب دور حمتوں کے درمیان واقع ہوا ہے اوراس کے علاوہ اس ایک صفت غضب کے ساتھ ساتھ تین صفات رحمت کاواقع ہونااس بات کی دلیل ہے کہ ” اس کی رحمت اس کے غضب سے آگے بڑھی ہوئی ہے “( یامن سبقت رحمتہ غضبہ )۔