سوره مؤمن/ آیه 1- 3
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حم ۱تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ۲غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۳
حم ۤ. یہ خدائے عزیز و علیم کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے. وہ گناہوں کا بخشنے والا, توبہ کا قبول کرنے والا, شدید عذاب کرنے والا اور صاحب هفضل و کرم ہے - اس کے علاوہ دوسرا خدا نہیں ہے اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیم
۱۔حم
۲۔تَنْزیلُ الْکِتابِ مِنَ اللَّہِ الْعَزیزِ الْعَلیمِ
۳۔ غافِرِ الذَّنْبِ وَ قابِلِ التَّوْبِ شَدیدِ الْعِقابِ ذِی الطَّوْلِ لا إِلہَ إِلاَّ ہُوَ إِلَیْہِ الْمَصیرُ
ترجمہ
۱۔ حٰم ۔
۲۔ یہ ایسی کتاب ہے جو قادر اوردانا خداکی طرف سے نازل ہوئی ہے ۔
۳۔جوگناہوں کوبخشنے والا ، توبہ قبول کرنے والا ، سخت عذاب دینے والا اوربہت زیادہ نعمتوں کامالک ہے . اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے ، ( تم سب کی ) با ز گشت اسی کی طرف ہے ۔