سوره صافات / آیه 161 - 170
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ۱۶۱مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ ۱۶۲إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ ۱۶۳وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ ۱۶۴وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ ۱۶۵وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ ۱۶۶وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ ۱۶۷لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِنَ الْأَوَّلِينَ ۱۶۸لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ۱۶۹فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ۱۷۰
پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو. سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو. علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے. اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے. اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں. اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں. اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے. کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا. تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے. تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا.
۱۶۱۔ فَإِنَّکُمْ وَ ما تَعْبُدُونَ ۔
۱۶۲۔ما اٴَنْتُمْ عَلَیْہِ بِفاتِنینَ ۔
۱۶۳۔إِلاَّ مَنْ ہُوَ صالِ الْجَحیمِ ۔
۱۶۴۔ وَ ما مِنَّا إِلاَّ لَہُ مَقامٌ مَعْلُومٌ ۔
۱۶۵۔ وَ إِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ ۔
۱۶۶۔وَ إِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ ۔
۱۶۷۔وَ إِنْ کانُوا لَیَقُولُونَ ۔
۱۶۸۔ لَوْ اٴَنَّ عِنْدَنا ذِکْراً مِنَ الْاٴَوَّلینَ ۔
۱۶۹۔ لَکُنَّا عِبادَ اللَّہِ الْمُخْلَصینَ ۔
۱۷۰۔فَکَفَرُوا بِہِ فَسَوْفَ یَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ
۱۶۱۔ تم اورجن کی تم پر ستش کرتے ہو ۔
۱۶۲۔ تم ہر گز کسی کو ( اس سے ) دھوکا نہیں دے سکتے ۔
۱۶۳۔ مگروہ ، جوخود ہی یہ چاہتے ہیں کہ جہنم کی آگ میں جلیں۔
۱۶۴۔ ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک معلوم مقام ہے۔
۱۶۵۔ اور ہم سب کے سب ( خد ا کے حکم کی اطاعت کے لیے ) صف باندھے کھڑ ے ہیں ۔
۱۶۶۔ اورہم سب کے سب اس کی تسبیح کرتے ہیں ۔
۱۶۷ ۔ اوروہ توہمیشہ یہی کہتے تھے ۔
۱۶۸۔ اگر پہلے لوگوں کی کتابوں میں سے کوئی کتاب ہمارے پاس ہوتی ۔
۱۶۹۔ تو ہم خداکے مخلص بندوں میں سے ہوتے ۔
۱۷۰ ۔ ( لیکن جس وقت یہ عظیم آسمانی کتاب ان کے لیے نازل ہوئی ) تووہ اس سے کافر ہو گئے ،لیکن عنقریب وہ اپنے کام کا نتیجہ دیکھ لیں گے ۔