سوره صافات / آیه 123 - 132
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ۱۲۳إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ ۱۲۴أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ ۱۲۵اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ۱۲۶فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ۱۲۷إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ۱۲۸وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ۱۲۹سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ۱۳۰إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۱۳۱إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ۱۳۲
اور یقینا الیاس علیھ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے. جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو. کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو. جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے. پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے. علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے. اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے. سلام ہو آل یاسین علیھ السّلامپر. ہم اسی طرح حسوُ عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں. بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے.
۱۲۳۔وَ إِنَّ إِلْیاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلینَ ۔
۱۲۴۔إِذْ قالَ لِقَوْمِہِ اٴَ لا تَتَّقُونَ ۔
۱۲۵۔اٴَ تَدْعُونَ بَعْلاً وَ تَذَرُونَ اٴَحْسَنَ الْخالِقینَ ۔
۱۲۶۔اللَّہَ رَبَّکُمْ وَ رَبَّ آبائِکُمُ الْاٴَوَّلینَ ۔
۱۲۷۔ فَکَذَّبُوہُ فَإِنَّہُمْ لَمُحْضَرُونَ ۔
۱۲۸۔إِلاَّ عِبادَ اللَّہِ الْمُخْلَصینَ ۔
۱۲۹۔وَ تَرَکْنا عَلَیْہِ فِی الْآخِرینَ ۔
۱۳۰۔ سَلامٌ عَلی إِلْیاسینَ ۔
۱۳۱۔إِنَّا کَذلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنینَ ۔
۱۳۲۔إِنَّہُ مِنْ عِبادِنَا الْمُؤْمِنینَ ۔
ترجمہ
۱۲۳۔اور بے شک الیاس ہمارے رسولوں میں سے تھا ۔
۱۲۴۔ اس وقت کو یاد کرو، جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا:کیاتم تقویٰ اختیار نہیں کرتے ؟
۱۲۵۔کیاتم بعل بت کو پکارتے ہو اور بہتر ین خالق کوچھوڑ ے ہوئے ؟
۱۲۶۔ وہ خدا جوتمہارابھی پر وردگار ہے اور تمہار ے گزشتہ آ باؤ اجداد کا بھی پر وردگار ہے۔
۱۲۷۔ لیکن انہوں نے اسے جھٹلایا ، مگر یقینی طورپر وہ سب کے سب خدائی عدالت میں حاضر کیے جائیں گے ۔
۱۲۸۔سوائے خداکے مخلص بندو ں کے ۔
۱۲۹۔ ہم نے اس ( الیاس ) کانیک نام بعد کی امتوں میں باقی وبر قرار رکھا ۔
۱۳۰۔الیاسین پرسلام ہو ۔
۱۳۱۔ہم نیکو کاروں کواسی طرح بدلہ دیاکرتے ہیں ۔
۱۳۲۔وہ ہمار ے موٴ من بندو ں میں سے ہے۔