Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 95 - 100

										
																									
								

Ayat No : 95-100

: الصافات

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ۹۵وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۹۶قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ ۹۷فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ ۹۸وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ ۹۹رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ ۱۰۰

Translation

تو ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ کیا تم لوگ اپے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو. جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے. ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بناکر کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو. ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا. اور ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا. پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما.

Tafseer

									۹۵۔ قالَ اٴَ تَعْبُدُونَ ما تَنْحِتُونَ ۔
۹۶۔ وَ اللَّہُ خَلَقَکُمْ وَ ما تَعْمَلُونَ ۔
۹۷۔ قالُوا ابْنُوا لَہُ بُنْیاناً فَاٴَلْقُوہُ فِی الْجَحیمِ ۔
۹۸۔فَاٴَرادُوا بِہِ کَیْداً فَجَعَلْناہُمُ الْاٴَسْفَلینَ ۔
۹۹۔وَ قالَ إِنِّی ذاہِبٌ إِلی رَبِّی سَیَہْدینِ ۔
۱۰۰۔ رَبِّ ہَبْ لی مِنَ الصَّالِحین۔

ترجمہ

۹۵۔اس ( ابراہیم ) نے کہا :کیاتم ایسی چیز کی عبادت کرتے ہو جسے اپنے ہاتھ سے تر اشتے ہو ؟
۹۶۔حالانکہ خدانے تمہیں بھی پیدا کیاہے اور( ان بتوں کو بھی ) جنھیں تم بناتے ہو ۔
۹۷۔انہوں نے کہا: اس کے لیے ایک اونچی سی جگہ بناؤ اوراسے آگ کے جہنم میں پھینک دو ۔
۹۸۔انہوں نے تو ابراہیم کو ختم کرنے کی تدبیر کرلی تھی لیکن ہم نے ان سب کو پست اورمغلوب کردیا ۔
۹۹۔( وہ اس ہلاکت خیز ی میں سے سلامتی کے ساتھ نکل آیا ) اوراس نے کہا :میں اپنے پروردگار کی طرف جاتاہوں وہ میری راہنمائی کرے گا ۔
۱۰۰۔پروردگار ا! مجھے صالح ( اولاد ) عطافر ما ۔