Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 24 - 32

										
																									
								

Ayat No : 24-32

: الصافات

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ ۲۴مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ۲۵بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ۲۶وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ ۲۷قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ ۲۸قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۲۹وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ ۳۰فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ ۳۱فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ ۳۲

Translation

اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا. اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو. بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں. اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں. کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے. وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے. اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے. اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا. ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے.

Tafseer

									۲۴۔ وَ قِفُوہُمْ إِنَّہُمْ مَسْؤُلُونَ ۔
۲۵۔ما لَکُمْ لا تَناصَرُونَ ۔
۲۶۔بَلْ ہُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ۔
۲۷۔وَ اٴَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلی بَعْضٍ یَتَساء َلُونَ ۔
۲۸۔قالُوا إِنَّکُمْ کُنْتُمْ تَاٴْتُونَنا عَنِ الْیَمینِ ۔
۲۹۔قالُوا بَلْ لَمْ تَکُونُوا مُؤْمِنینَ۔
۳۰ ۔وَ ما کانَ لَنا عَلَیْکُمْ مِنْ سُلْطانٍ بَلْ کُنْتُمْ قَوْماً طاغینَ ۔
۳۱۔ فَحَقَّ عَلَیْنا قَوْلُ رَبِّنا إِنَّا لَذائِقُونَ ۔
۳۲۔ فَاٴَغْوَیْناکُمْ إِنَّا کُنَّا غاوینَ ۔

تر جمہ 

۲۴۔ انھیں روکو ،ان سے پوچھ گچھ ہوگی ۔
۲۵۔تم ایک دوسرے سے مددطلب کیوںنہیں کرتے ؟
۲۶۔لیکن وہ تو اس دن خدا کی قُدرت کے سامنے سر تسلیم خم کیے ہوں گے ۔
۲۷۔(اوراس حالت میں) ایک دوسر ے کی طرف منہ کرکے ایک دوسرے سے سوال کریں گے ۔
۲۸۔ایک گروہ کہے گا ( اے ہمارے گمراہ پیشواؤں ) تم ( ہمارے پاس ) خیر خواہی اور نیکی کے بہانے سے آتے تےھ (حالانکہ مکر وفریب کے سوا تمہارے پاس کچھ نہیں تھا ) ۔
۲۹۔( وہ جواب میں) کہیں گے : تم خود اہی اہل ایمان نہیں تھے ( ہمارا کیاقُصور ہے ) ؟
۳۰۔ ہماراتم پر کوئی اختیار نہ تھا بلکہ ” تم خود ہی سرکش قوم تھے “ ۔
۳۱۔ اب خدا کافر مان ہم سب پر مسلّم ہوگیاہے اب تو ہم سبھی اس کے عذاب کامزہ چکھیں گے ۔
۳۲۔ ہاں ! ہم نے تمہیں گمراہ کیاہے جیسا کہ ہم خود گمراہ تھے ۔