سوره صافات / آیه 11 - 15
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لَازِبٍ ۱۱بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ۱۲وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ ۱۳وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ ۱۴وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ ۱۵
اب ذرا ان سے دریافت کرو کہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یا جن کو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے ان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے. بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں. اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں. اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں. اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا ہوا جادو ہے.
۱۱۔فَاسْتَفْتِہِمْ اٴَ ہُمْ اٴَشَدُّ خَلْقاً اٴَمْ مَنْ خَلَقْنا إِنَّا خَلَقْناہُمْ مِنْ طینٍ لازِبٍ ۔
۱۲۔بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُونَ ۔
۱۳۔وَ إِذا ذُکِّرُوا لا یَذْکُرُونَ ۔
۱۴۔ وَ إِذا رَاٴَوْا آیَةً یَسْتَسْخِرُونَ ۔
۱۵۔ وَ قالُوا إِنْ ہذا إِلاَّ سِحْرٌ مُبینٌ ۔
ترجمہ
۱۱۔ ان سے پوچھو کیاان کی خلقت (اور معاد ) زیادہ مشکل ہے یافرشتوں (اور آسمان وزمین ) کی خلقت ؟ہم نے انھیں چپکنے والی مٹی سے پیدا کیاہے ہے۔
۱۲۔ توا ن کے انکار سے تعجب کرتاہے لیکن وہ توٹھٹھا کرتے ہیں ۔
۱۳۔ اورجس وقت انھیں نصیحت کی جائے تووہ ہرگز متوّجہ نہیں ہوتے ۔
۱۴۔ اورجب وہ کوئی معجزہ دیکھیں تودوسر وں کو بھی ٹھٹھاکر نے کی دعوت دیتے ہیں ۔
۱۵۔ اورکہتے ہیں یہ تو نرا کُھلاجادُو ہے۔