سوره لقمان / آیه 33 - 34
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَا يَجْزِي وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئًا ۚ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ ۳۳إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ۳۴
انسانو! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس دن نہ باپ بیٹے کے کام آئے گا اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے گا بیشک اللہ کا وعدہ برحق ہے لہٰذا تمہیں زندگانی دنیا دھوکہ میں نہ ڈال دے اور خبردار کوئی دھوکہ دینے والا بھی تمہیں دھوکہ نہ دے سکے. یقینا اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہی پانی برساتا ہے اور شکم کے اندر کا حال جانتا ہے اور کوئی نفس یہ نہیں جانتا ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کسی کو نہیں معلوم ہے کہ اسے کس زمین پر موت آئے گی بیشک اللہ جاننے والا اور باخبر ہے.
۳۳ یَا اٴَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمْ وَاخْشَوْا یَوْمًا لَایَجْزِی وَالِدٌ عَنْ وَلَدِہِ وَلَامَوْلُودٌ ھُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِہِ شَیْئًا إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ فَلَاتَغُرَّنَّکُمْ الْحَیَاةُ الدُّنْیَا وَلَایَغُرَّنَّکُمْ بِاللهِ الْغَرُورُ
۳۴ إِنَّ اللهَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الْاٴَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِاٴَیِّ اٴَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللهَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ
ترجمہ
۳۳۔ اے لوگو! خدا کا تقویٰ اختیار کرو اور اس دن سے ڈرو کہ جس میں نہ باپ اپنے بیٹے کے اعمال کی جزاء کا باراُٹھائے گا اور نہ بیٹاباپ کی جزاء میں سے کسی چیز کا۔ یقینا خدا کاوعدہ حق ہے۔ لہٰذا دنیاوی زندگی تمھیں فریب نہ دے اور شیطان تمھیں مغرور نہ کرے۔
۳۴۔قیامِ قیامت کے وقت سے آگاہی خدا کے ساتھ مخصوص ہے اور وہی ہے جو بارش کو نازل کرتا ہے اور جو کچھ ماؤں کے رحم میں ہے اسے جانتا ہے، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس زمین پر مرے گا صرف خدا ہی عالم وآگاہ ہے۔