Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره لقمان / آیه 25 - 30

										
																									
								

Ayat No : 25-30

: لقمان

وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۲۵لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۲۶وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۲۷مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ ۲۸أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى وَأَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۲۹ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ ۳۰

Translation

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ زمین و آسمان کا خالق کون ہے تو کہیں گے کہ اللہ تو پھر کہئے کہ ساری حمد اللہ کے لئے ہے اور ان کی اکثریت بالکل جاہل ہے. اللرُہی کے لئے زمین و آسمان کی تمام چیزیں ہیں اور وہی بے نیاز بھی ہے اور قابل ستائش بھی. اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور آ جائیں تو بھی کلمات الہٰی تمام ہونے والے نہیں ہیں بیشک اللہ صاحبِ عزت ّبھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے. تم سب کی خلقت اور تم سب کا دوبارہ زندہ کرنا سب ایک ہی آدمی جیسا ہے اور اللہ یقینا سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے چاند اور سورج کو لَسخّر کردیا ہے کہ سب ایک معیّن مدّت تک چلتے رہیں گے اور اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے. یہ سب اسی لئے ہے کہ خدا معبود برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور اللہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے.

Tafseer

									۲۵ وَلَئِنْ سَاٴَلْتَھُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضَ لَیَقُولُنَّ اللهُ قُلْ الْحَمْدُ لِلّٰہِ بَلْ اٴَکْثَرُھُمْ لَایَعْلَمُونَ
۲۶ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ إِنَّ اللهَ ھُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیدُ
۲۷ وَلَوْ اٴَنَّمَا فِی الْاٴَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اٴَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ یَمُدُّہُ مِنْ بَعْدِہِ سَبْعَةُ اٴَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ کَلِمَاتُ اللهِ إِنَّ اللهَ عَزِیزٌ حَکِیمٌ
۲۸ مَا خَلْقُکُمْ وَلَابَعْثُکُمْ إِلاَّ کَنَفْس وَاحِدَةٍ إِنَّ اللهَ سَمِیعٌ بَصِیرٌ
۲۹ اٴَلَمْ تَریٰ اٴَنَّ اللهَ یُولِجُ اللَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَیُولِجُ النَّھَارَ فِی اللَّیْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ کُلٌّ یَجْرِی إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی وَاٴَنَّ اللهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ
۳۰ ذٰلِکَ بِاٴَنَّ اللهَ ھُوَ الْحَقُّ وَاٴَنَّ مَا یَدْعُونَ مِنْ دُونِہِ الْبَاطِلُ وَاٴَنَّ اللهَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیرُ

ترجمہ 

۲۵۔ اگر تم ان سے سوال کرو کہ کس نے آسمانوں اور زمین کو خلق کیا ہے؟ تو یقینا وہ کہیں گے اللہ نے، کہہ دو، الحمدللہ! (کہ تم خود معترف ہوئے) لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ 
۲۶۔ اللہ کے لیے وہ کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کیونکہ خدا بے نیاز اور لائق حمدوستائش ہے۔ 
۲۷۔ جو کُچھ روئے زمین پر درخت ہیں، اگر وہ قلم بن جائیں اور سمندران کے لیے سیاہی بن جائے۔ اور سات دیگر سمندروں کا اضافہ کیا جائے۔ یہ سارے ختم ہوجائیں گے لیکن خدا کی باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ خدا عزیز وحکیم ہے۔ 
۲۸۔ تم سب کی دوبارہ خلقت وزند گی ایک فرد کی زندگی سے زیادہ نہیں ہے، خدا سننے اور دیکھنے والاہے۔ 
۲۹۔ کیا تم نے نہیں دیکھاکہ خدارات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتاہے، اور اس نے سورج اور چاندکو تمھارے لیے مسخر کیا ہے اور ہرایک معین اور مقررہ (وقت تک اپنی) حرکت کو جاری رکھے ہوئے ہے ، جسے تم انجام دیتے ہو خدا اس سے آگاہ ہے۔ 
۳۰۔ یہ سب کچھ اس امر کی دلیل ہے کہ خداحق ہے، اوراس کے علاوہ جس کو وہ پکارتے ہیں باطل ہے اور خدا بلند مقام اور عظیم مرتبے والا ہے۔