سوره لقمان / آیه 12 - 15
وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ ۚ وَمَنْ يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ ۱۲وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ۱۳وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ ۱۴وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا ۖ وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۱۵
اور ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی کہ پروردگار کا شکریہ ادا کرو اور جو بھی شکریہ ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے کرتا ہے اور جو کفرانِ نعمت کرتا ہے اسے معلوم رہے کہ خدا بے نیاز بھی ہے اور قابل حمدوثنا بھی ہے. اور اس وقت کو یاد کرو جب لقمان نے اپنے فرزند کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خبردار کسی کو خدا کا شریک نہ بنانا کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے. اور ہم نے انسان کو ماں باپ کے بارے میں نصیحت کی ہے کہ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر اسے پیٹ میں رکھا ہے اور اس کی دودھ بڑھائی بھی دوسال میں ہوئی ہے ...._ کہ میرا اور اپنے ماں باپ کا شکریہ ادا کرو کہ تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے. اور اگر تمہارے ماں باپ اس بات پر زور دیں کہ کسی ایسی چیز کو میرا شریک بناؤ جس کا تمہیں علم نہیں ہے تو خبردار ان کی اطاعت نہ کرنا لیکن دنیا میں ان کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرنا اور اس کے راستے کو اختیار کرنا جو میری طرف متوجہ ہو پھر اس کے بعد تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے اور اس وقت میں بتاؤں گا کہ تم لوگ کیا کررہے تھے.
۱۲ وَلَقَدْ آتَیْنَا لُقْمَانَ الْحِکْمَةَ اٴَنْ اشْکُرْ لِلّٰہِ وَمَنْ یَشْکُرْ فَإِنَّمَا یَشْکُرُ لِنَفْسِہِ وَمَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِیٌّ حَمِیدٌ
۱۳ وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِہِ وَھُوَ یَعِظُہُ یَابُنَیَّ لَاتُشْرِکْ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیمٌ
۱۴ وَوَصَّیْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَیْہِ حَمَلَتْہُ اٴُمُّہُ وَھْنًا عَلیٰ وَھْنٍ وَفِصَالُہُ فِی عَامَیْنِ اٴَنْ اشْکُرْ لِی وَلِوَالِدَیْکَ إِلَیَّ الْمَصِیرُ
۱۵ وَإِنْ جَاھَدَاکَ عَلی اٴَنْ تُشْرِکَ بِی مَا لَیْسَ لَکَ بِہِ عِلْمٌ فَلَاتُطِعْھُمَا وَصَاحِبْھُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِیلَ مَنْ اٴَنَابَ إِلَیَّ ثُمَّ إِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاٴُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ
۱۲۔ ہم نے لقمان حکمت دی(اور ان سے کہا) خدا کا شکر ادا کرو، اور جو شکر ادا کرے وہ اپنے فائدہ کے لیے شکر ادا کرے گا۔ اور جو شخص کفران کرے(تو خدا کو کوئی نقصان نہیں دیتا) کیونکہ خدا بے نیاز اور لائق تعریف ہے۔
۱۳۔ اس وقت کو یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا جبکہ وہ اسے وعظ و نصیحت کر رہے تھے۔ بیٹا!کسی چیز کو خدا کا شریک قرار نہ دو کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔
۱۴۔ اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے بارے میں وصّیت کی! اس کی ماں زحمت پر زحمت اٹھا کر حاملہ ہوئی(حمل کے زمانے میں ہر روزنت نئی تکالیف کی متحمل ہوتی ہیںتھی) ۔ اور اس کے دودھ پلانے کی مدت دوسال میں مکمل ہوتی ہے۔(جی ہاں! ہم نے اس وصیّت کی) کہ میرا شکر اور ماں باپ کا شکریہ ادا کرو کیونکہ تم سب کی باز گشت میری طرف ہے۔
۱۵۔ اور جس وقت وہ دونوں کوشش کریں کہ کسی کو تم میرا شریک قرار دو کہ جس سے تم آگاہی نہیں رکھتے(بلکہ جانتے ہو کہ باطل ہے) تو ان کی اطاعت نہ کرو، تا ہم دنیا میں ان کے ساتھ شائستہ طرز کا سلوک کرو۔ اور ایسے لوگو کی پیروی کرو جو میری طرف آتے ہیں۔ اس کے بعد تم سب کی بازگشت میری طرف ہے اور میں تمھیں اس عمل سے آگاہ کروں گا جو تم انجام دیتے تھے۔