Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره لقمان / آیه 10 - 11

										
																									
								

Ayat No : 10-11

: لقمان

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ ۚ وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ ۱۰هَٰذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ ۚ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۱۱

Translation

اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم دیکھ رہے ہو اور زمین میں بڑے بڑے پہاڑ ڈال دیئے ہیں کہ تم کو لے کر جگہ سے ہٹنے نہ پائے اور ہر طرح کے جانور پھیلادیئے ہیں اور ہم نے آسمان سے پانی برسایا ہے اور اس کے ذریعہ زمین میں ہر قسم کا نفیس جوڑا پیدا کردیا ہے. یہ خدا کی تخلیق ہے تو کافرو اب تم دکھلاؤ کہ اس کے علاوہ تمہارے خداؤں نے کیا پیدا کیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالمین کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں.

Tafseer

									۱۰ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا وَاٴَلْقَی فِی الْاٴَرْضِ رَوَاسِیَ اٴَنْ تَمِیدَ بِکُمْ وَبَثَّ فِیھَا مِنْ کُلِّ دَابَّةٍ وَاٴَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاٴَنْبَتْنَا فِیھَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ کَرِیمٍ
۱۱ ھٰذَا خَلْقُ اللهِ فَاٴَرُونِی مَاذَا خَلَقَ الَّذِینَ مِنْ دُونِہِ بَلْ الظَّالِمُونَ فِی ضَلَالٍ مُبِینٍ

ترجمہ

۱۰۔ آسمانوں کو قابل روئت ستونوں کے بغیر خلق کیا اور زمین میں پہاڑ رکھے تاکہ تمھیں لرزانہ دے اور ہر قسم کے حرکت کرنے والے کو اس پر پھیلادیا۔اور ہم نے آسمانوں سے پانی نازل کیا اور اس کے ذریعہ ہم نے روئے زمین پر مختلف قسم کے قیمتی نباتات کے جوڑے جوڑے اگائے۔
۱۱۔ یہ خدا کی خلقت ہے لیکن دکھاؤ کہ خدا کے علاوہ جو معبود ہیں انھوں نے کس چیز کو پیدا کیا ہے؟ لیکن ظالم تو واضح گمراہی میں ہیں۔