سوره لقمان / آیه 1 - 5
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الم ۱تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ ۲هُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ ۳الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ۴أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۵
الۤمۤ. یہ حکمت سے بھری ہوئی کتاب کی آیتیں ہیں. جو ان نیک کردار لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے. جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوِٰادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں. یہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۱ الم
۲ تِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ الْحَکِیمِ
۳ ھُدًی وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِینَ
۴ الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلَاةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَھُمْ بِالْآخِرَةِ ھُمْ یُوقِنُونَ
۵ اٴُوْلٰئِکَ عَلیٰ ھُدًی مِنْ رَبِّھِمْ وَاٴُوْلٰئِکَ ھُمَ الْمُفْلِحُونَ
ترجمہ
بخشنے والے اور نہایت ہی مہربان خداکے نام سے ۔
۱۔الم
۲۔یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں(مطالب لبریز اور محکم آیات) ۔
۳۔نیک لوگوں کے لیے ہدایت ورحمت کا سبب ہیں ۔
۴۔وہی جو نماز قائم کر تے ہیں ،زکاةادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔
۵۔وہی لوگ اپنے پر ور گار کی ہدایت پر ہیں اور وہی فلاح اور نجات پانے والے ہیں۔