Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۲۔ لوگ تین قسم کے ہیں

										
																									
								

Ayat No : 67-69

: العَنکبوت

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ ۶۷وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ ۶۸وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ۶۹

Translation

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے واسطے ایک محفوظ حرم بنادیا ہے جس کے چاروں طرف لوگ اچک لئے جاتے ہیں تو کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا انکار کردیتے ہیں. اور اُس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی طرف جھوٹی باتوں کی نسبت دے یا حق کے آجانے کے بعد بھی اس کا انکار کردے تو کیا جہّنم میں کفار کا ٹھکانا نہیں ہے. اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اور یقینا اللرُحسن عمل والوں کے ساتھ ہے.

Tafseer

									۱۔ ایک گروہ ہٹ دھرم منکرین کا ہے کہ کوئی ہدایت بھی ان کے لئے سود مند نہیں ہے ۔
۲۔ دوسرا گروہ ان مخلصین کا ہے جو حق کی جستجو میں رہتے ہیں اور نتیجتا حق کو پالیتے ہیں ۔
۳۔ تیسرا گروہ ان سے بھی برتر ہے . وہ لو گ حق سے دور نہیں ہیں کہ کو شش کے نزدیک ہوں . وہ حق سے جدا نہیں ہیں کہ کوشش کرکے اس سے جاملیں بلکہ وہ ہمیشہ حق کے ساتھ ہیں ۔
آیت ۶۸ میں ” ومن اظلم ممن افتری “ کا اشارہ گروہ اول کی طرف تھا . اور ۔
آیت ۶۹ میں ” والذین جاھدوا فینا “ سے فروہ دوم مراد ہے . اوراسی آیت ” میں ان اللہ لمع المحسنین “ سے گروہ سوم کے لیے ہے .ان الفاظ سے یہ مفہوم بھی اخذ ہوتا ہے کہ ” محسنین “ کامقام مجاہدین سے ارفع ہے . کیونکہ یہ لوگ جہاد اوراپنی نجات کے لیے کوشاں ر ہنے کے علاوہ مقام ایثار و احسان پربھی فائز ہیں اور دوسروں کے لیے اپنے آپ کوخطرات میں ڈالنے سے پہلو تہی نہیں کرتے ۔
اے پروردگار ! توہمیں ایسی توفیق عنایت فرماکہ تمام عمر تیری راہ میں سعی و کوشش سے دست برادرنہ ہوں ۔
خدا وندا ! . .. توہمیں ایسا اخلاص مرحمت فرماکہ ہمیں تیرے سوا کسی غیرکا خیال بھی نہ آئے اورکسی غیر کی طرف ہمارا قدم نہ اٹھے ۔
بار الہٰا ! 
تو ہمارا مقام مجاہدین سے بلند کردے اورہمیں محسنین کے مقام احسان و ایثا ر پرفائز کردے اور تمام عمر تو ہمارے سروں پراپنی ہدایت کاسایہ رکھ .
آمین یارب العالمین ۔