Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره عنکبوت / آیه 46 - 49

										
																									
								

Ayat No : 46-49

: العَنکبوت

وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَٰهُنَا وَإِلَٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ۴۶وَكَذَٰلِكَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ ۚ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَمِنْ هَٰؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الْكَافِرُونَ ۴۷وَمَا كُنْتَ تَتْلُو مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتَابٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ ۖ إِذًا لَارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ ۴۸بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ ۴۹

Translation

اور اہلِ کتاب سے مناطرہ نہ کرو مگر اس انداز سے جو بہترین انداز ہے علاوہ ان سے جو ان میں سے ظالم ہیں اور یہ کہو کہ ہم اس پر ایمان لائے ہیں جو ہماری اور تمہاری دونوں کی طرف نازل ہوا ہے اور ہمارا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم سب اسی کے اطاعت گزار ہیں. اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی تو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں اور ِن میں سے بھی بعض لوگ ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار کافروں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے. اور اے پیغمبر آپ اس قرآن سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے ورنہ یہ اہل باطل شبہ میں پڑ جاتے. درحقیقت یہ قرآن چند کھلی ہوئی آیتوں کا نام ہے جو ان کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیات کا انکار ظالموں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے.

Tafseer

									46. وَ لا تُجادِلُوا اٴَہْلَ الْکِتابِ إِلاَّ بِالَّتی ہِیَ اٴَحْسَنُ إِلاَّ الَّذینَ ظَلَمُوا مِنْہُمْ وَ قُولُوا آمَنَّا بِالَّذی اٴُنْزِلَ إِلَیْنا وَ اٴُنْزِلَ إِلَیْکُمْ وَ إِلہُنا وَ إِلہُکُمْ واحِدٌ وَ نَحْنُ لَہُ مُسْلِمُونَ ۔
47. وَ کَذلِکَ اٴَنْزَلْنا إِلَیْکَ الْکِتابَ فَالَّذینَ آتَیْناہُمُ الْکِتابَ یُؤْمِنُونَ بِہِ وَ مِنْ ہؤُلاء ِ مَنْ یُؤْمِنُ بِہِ وَ ما یَجْحَدُ بِآیاتِنا إِلاَّ الْکافِرُونَ ۔
48 . و ما کُنْتَ تَتْلُوا مِنْ قَبْلِہِ مِنْ کِتابٍ وَ لا تَخُطُّہُ بِیَمینِکَ إِذاً لاَرْتابَ الْمُبْطِلُون ۔
49. بَلْ ہُوَ آیاتٌ بَیِّناتٌ فی صُدُورِ الَّذینَ اٴُوتُوا الْعِلْمَ وَ ما یَجْحَدُ بِآیاتِنا إِلاَّ الظَّالِمُونَ ۔


ترجمہ



۴۶۔ اور تم اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر احسن طریقے سے ، سوائے ان لوگوں کے جو ظلم کے مرتکب ہوں اوان سے کہو کہ خدا کی طرف جوکچھ ہم پرنازل ہوا ہے اور جو کچھ تم پر نازل ہوا ہے ہم ا س پر ایمانرکھتے ہیں اور ہمارااور تمھارا معبود ایک ہے اور ہم اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں ۔
۴۷۔ اس طرح ہم تمہارے اوپر کتاب نازل کی ہے . پس جن لوگوں کو ہم نے اس سے قبل آسمانی کتاب دی تھی وہ اس کتاب پرایمان لائیں گے اور( مشرکین کے ) اس گروہ میں سے بعض اس پر ایمان لائیںگے اور ہماری آیات کاکفا ر کے سوا کوئی انکار نہیں کرتا ۔
۴۸۔ اور تم نے اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھی اور اپنے ہاتھ سے کچھ نہیں لکھا .اگرایسا ہوتا تووہ لوگ ضرور شک کرتے جو تمہاری باتوں کو باطل کرنے کے درپے ہیں ۔
۴۹۔ بلکہ یہ (کتاب آسمانی ) روشن آیات ہیں جو ان لوگوں کے سینوں میں ہیں ، جنہیں علم دیاگیا ہے .اور ظالموں کے سوا ہماری آیات کاکوئی انکار نہیں کرتا ۔