Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره قصص / آیه 76 - 78

										
																									
								

Ayat No : 76-78

: القصص

إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيْهِمْ ۖ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ ۷۶وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِنْ كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ۷۷قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ عِنْدِي ۚ أَوَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا ۚ وَلَا يُسْأَلُ عَنْ ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ ۷۸

Translation

بیشک قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا مگر اس نے قوم پر ظلم کیا اور ہم نے بھی اسے اتنے خزانے دے دیئے تھے کہ ایک طاقت ور جماعت سے بھی اس کی کنجیاں نہیں اٹھ سکتی تھیں پھر جب اس سے قوم نے کہا کہ اس قدر نہ اتراؤ کہ خدا اترانے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے. اور جو کچھ خدا نے دیا ہے اس سے آخرت کے گھر کا انتظام کرو اور دنیا میں اپنا حصّہ بھول نہ جاؤ اور نیکی کرو جس طرح کہ خدا نے تمہارے ساتھ نیک برتاؤ کیا ہے اور زمین میں فساد کی کوشش نہ کرو کہ اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے. قارون نے کہا کہ مجھے یہ سب کچھ میرے علم کی بنا پر دیا گیا ہے تو کیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی نسلوں کو ہلاک کردیا ہے جو اس سے زیادہ طاقتور اور مال کے اعتبار سے دولت مند تھیں اور ایسے مجرموں سے تو ان کے گناہوں کے بارے میں سوال بھی نہیں کیا جاتا ہے.

Tafseer

									۷۶ ۔ان قارون کان من قوم موسٰی فبغی علیھم و اتینہ من الکنوز ماان مفاتحہ لتنوا بالعصبة اولی القوة اذ قال لہ قومہ لاتفرح ان اللہ لایحب الفرحین 
۷۷۔ وابتغ فیما اتک اللہ الدار ا لاخرة ولاتنس نصیبک من الدنیا واحسن کما احسن اللہ الیک ولاتبغ الفساد فی الارض ان اللہ لایحب الفسدین 
۷۸۔ قال انما او تیتہ علی علم عندی اولم یعلم ان اللہ قد اھلک من قبلہ من القرون من ھوا شد منہ قوة واکثر جمعا ولایسئل عن ذنوبھم المجرمون


ترجمہ


۷۶ ۔ قارون قوم ِ موسٰی میں س ے تھا لیکن اس نے ان پرظلم کی. ہم نے اسے اسقدرخزانے دیے تھے کہ ان کے صندوق ایک طاقتور گروہ کے لیے بھی اٹھانا مشل تھے . وہ وقت یاد کرو جب اس کی قوم نے اس کہا : یہ سب متکبر انہ خوشی نہ کرو کیونکہ غرو ر آمیز خوشی کرنے والوں کوخدا دوست نہیں رکھتا ۔
۷۷۔ او ر جو کچھ اللہ نے تجھے دیاہے اس کے ذریعے آخرت کاگھر تلاش کر اور دنیا سے اپنے حصّے کو فراموش نہ کراو ر جیسے خدانے تیرے ساتھ نیکی کی ہے توبھی نیکی کراور زمین پرہرگز فساد وگناہ نہ کرکہ خدا مفسدین کوپسند نہیں کرتا ۔
۷۸۔ (قارون ) کہنے لگا : یہ دولت میں نے اپنے علم کی وجہ سے حاصل کی ہے .کیااسے معلوم نہ تھا کہ خدانے اس پہلے کچھ ایسی بھی قوموں کو ہلاک کردیاجو اس سے زیادہ طاقتور اور زیادہ مالدار تھیں ( او ر جس وقت عذاب الہٰی آپہنچتاہے) پھر مجرموں سے ان کے گناہوں کانہیں پوچھا جاتا ( اور ان کے لیے عذرخواہی کاموقع باقی نہیں رہتا) ۔