سوره قصص / آیه 65 - 70
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ ۶۵فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنْبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ ۶۶فَأَمَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَىٰ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ ۶۷وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۶۸وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ ۶۹وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَىٰ وَالْآخِرَةِ ۖ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۷۰
اور جس دن خدا ان سے پکار کر کہے گا کہ تم نے ہمارے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا. تو ان پر ساری خبریں تاریک ہوجائیں گی اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال بھی نہ کرسکیں گے. لیکن جس نے توبہ کرلی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا وہ یقینا فلاح پانے والوں میں شمار ہوجائے گا. اور آپ کا پروردگار جسے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور پسندکرتا ہے - ان لوگوں کو کسی کا انتخاب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے - خدا ان کے شرک سے پاک اور بلند و برتر ہے. اور آپ کا پروردگار ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو یہ اپنے سینوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور انہیں بھی جانتا ہے جن کا یہ اعلان و اظہار کرتے ہیں. وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے اور اول و آخر اور دنیا و آخرت میں ساری حمد اسی کے لئے ہے اسی کے لئے حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب کو واپس جانا پڑے گا.
۶۵۔ ویوم ینادیھم فیقول ماذاجبتم المرسلین
۶۶۔ فعمیت علیھم الانباء یو مٴذ فھم لایتساء لون
۶۷۔ فاما من تاب وامن وعمل صالحا فعسی ان یکون من المفلحین
۶۸۔ وربک یخلق مایشاء ویختار ماکان لھم الخیرة سبحن اللہ وتعلی عمایشرکون
۶۹۔ وربک یعلم ماتکن صدورھم وما یعلنون
۷۰۔ و ھواللہ لاالہ الا ھو لہ الحمد فی الاولیٰ والا خرة ولہ الحکم والیہ ترجعون
ترجمہ
۶۵۔ اس دن کاسوچو کہ جب خدا انہیں پکارے گااور کہے گا : تم نے مرسلین کوکیا جواب دیاتھا
۶۶۔ اس دن تمام خبریں ان پر پوشیدہ رہیں گی ( یہاں تک کہ وہ ) ایک دوسرے سے سوال (بھی ) نہیں کرسکیں گے ۔
۶۷۔ لیکن جوشخص توبہ کرے ، ایمان لے آئے او ر عمل صالح انجام دے تو امید ہے .کہ وہ فلاح یافتگان میں سے ہوجائے گا ۔
۶۸۔ اور تیرارب جسے چاہتاہے تخلیق کرتاہے اور جسے چاہتاہے .چن لیتاہے .(اس کے سامنے ) ان کا کوئی اختیار نہیں .اللہ ان شریکوں سے منزہ و برتر ہے جن کے اس کے لیے وہ قائل ہیں ۔
۶۹۔تیراربّ سب جانتاہے کہ جوکچھ ا ن کے سینے میں چھپائے رکھتے ہیں .اورجس کااظہار کردیتے ہیں ۔
۷۰۔وہ اللہ ہے کہ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور حمد و ستائش اسی کے لیے ہے. اس جہان میں اور دو سرے جہان میں حاکمیت (بھی ) اسی کے لیے ہے اور تم سب اس کی طرف پلٹ جاؤ گے ۔