Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره قصص / آیه 43 - 46

										
																									
								

Ayat No : 43-46

: القصص

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ۴۳وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَىٰ مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنْتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ ۴۴وَلَٰكِنَّا أَنْشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۚ وَمَا كُنْتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَلَٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ ۴۵وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَٰكِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ۴۶

Translation

اور ہم نے پہلی نسلوں کو ہلاک کردینے کے بعد موسٰی کو کتاب عطا کی جو لوگوں کے لئے بصیرت کا سامان اور ہدایت و رحمت ہے اور شاید اسی طرح یہ لوگ نصیحت حاصل کرلیں. اور آپ اس وقت طور کے مغربی رخ پر نہ تھے جب ہم نے موسٰی کی طرف اپنا حکم بھیجا اور آپ اس واقعہ کے حاضرین میں سے بھی نہیں تھے. لیکن ہم نے بہت سی قوموں کو پیدا کیا پھر ان پر ایک طویل زمانہ گزر گیا اور آپ تو اہل مدین میں بھی مقیم نہیں تھے کہ انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے لیکن ہم رسول بنانے والے توتھے. اور آپ طِور کے کسی جانب اس وقت نہیں تھے جب ہم نے موسٰی کو آواز دی لیکن آپ کے پروردگار کی رحمت ہے کہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کی طرف آپ سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں آیا ہے کہ شاید وہ اس طرح عبرت اور نصیحت حاصل کرلیں.

Tafseer

									۴۳۔ ولقد اتینا موسی الکتاب من بعد مااھلکناالقرون الاولی بصائر للناس وھد ی و رحمة لعلھم یقذکرون 
۴۴۔وما کنت بجانب الغربی اذ قضیناالی موسی الامروماکنت من الشھدین 
۴۵۔ ولکنا انشا نا قرونا فتطاول علیھم العمر وما کنت ثاریافی اھل مدین تتلو علیھم ایتنا ولکنا کنا مرسلین 
۴۶۔وماکنت بجانب الطور اذ نادینا ولکن رحمة من ربک لتنذ ر قوما ما اتھم من نذیر من قبلک لعلھم یقذکرون


ترجمہ

۴۳۔ پچھلی نسلوں کوہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسٰی کوکتاب دی . ایسی کتاب جولوگوں کے لیے بصیرت آفریںتھی اورھدایت ورحمت کاباعث تھی تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔
۴۴۔ اور جب ہم نے موسی کی طرف فرمان نبوت بھیجاتو اس وقت تو مغربی گوشے میں موجود نہ تھا اور نہ تواس واقعے کے دیکھنے والوں میں سے تھا ۔ 
۴۵۔ لیکن ہم نے مختلف زمانوں میں مختلف قومیں پیداکریں اوران پر طولانی زمانے گزرگئے (اور انبیا ء کے آثاکے دلوں سے محو ہوگئے لہذا تجھے تیری آسمانی کتاب کے ساتھ بھیجا ) اورتو اہل مدین میں سے نہ تھا کہ ان ، (مشرکین مکہ ) کواس بارے میں ہماری آیات پڑ ھ کر سناتا . مگر یہ کہ ہم نے تجھے بھیجا ( اور تجھے یہ خبریں دیں ) ۔
۴۶۔ اور تواس وقت طور کے پہلو میں نہ تھا . جب ہم نے موسی کوآواز دی لیکن یہ تیزے رب کی رحمت تھی (کہ تجھے یہ اطلاعات دیں ) تاکہ تو انھیں سنا کر اپنی اس قوم کوڈرائے جن کے پاس اس سے قبل کوئی ڈانے والانہیں آی.شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔