Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره قصص / آیه 38 - 42

										
																									
								

Ayat No : 38-42

: القصص

وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَىٰ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ ۳۸وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ ۳۹فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ ۴۰وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنْصَرُونَ ۴۱وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُمْ مِنَ الْمَقْبُوحِينَ ۴۲

Translation

اور فرعون نے کہا کہ میرے زعما ئ مملکت! میرے علم میں تمہارے لئے میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہٰذا ہامان! تم میرے لئے مٹی کا پجاوا لگاؤ اور پھر ایک قلعہ تیار کرو کہ میں اس پر چڑھ کر موسٰی کے خدا کی خبر لے آؤں اور میرا خیال تو یہ ہی ہے کہ موسٰی جھوٹے ہیں. اور فرعون اور اس کے لشکر نے ناحق غرور سے کام لیا اور یہ خیال کرلیا کہ وہ پلٹا کر ہماری بارگاہ میں نہیں لائے جائیں گے. تو ہم نے فرعون اور اس کے لشکروں کو اپنی گرفت میں لے لیا اور سب کو دریا میں ڈال دیا تو دیکھو کہ ظالمین کا انجام کیسا ہوتا ہے. اور ہم نے ان لوگوں کوجہّنم کی طرف دعوت دینے والا پیشوا قرار د ے دیا ہے اور قیامت کے دن ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی. اور دنیا میں بھی ہم نے ان کے پیچھے لعنت کو لگادیا ہے اور قیامت کے دن بھی ان کا شمار ان لوگوں میں ہوگا جن کے چہرے بگاڑ دیئے جائیں گے.

Tafseer

									۳۸۔ وقال فرعون یایھا الملا ماعلمت لکم من الہ غیری فاو قدنی یھامن علی الطین فاجعل لی صرحا لعلی الطلع الی الہ موسٰی وانی لاظمہ من الخذبین 
۳۹۔ وستکبر ھو وجنودہ فی الار ض بغیرالحق وظنو انّھم لینا لایرجعون 
۴۰۔ فاخذ نہ و جنود ہ فنبذ نھم فی الیم فانظر کیف کان عاقبة الظلمین 
۴۱۔ وجعلنھم ائمة یدعون الی النار ویوم القیمة لا ینصرون 
۴۲۔ واتبعنھم فی ھذا الدینا لعنة و یوم القیمة ھم من المقبو حین

ترجمہ

۳۸۔ فرعون نے کہا : ( دربار نشین ) سر دار د ! میں اپنے سوا تمہارے لیے کسی کوخدانہ نہیں جانتا (لیکن مزید تحقیق کے لیے ) اے ھامان ! تو میرے لیے مٹی پر آ گ جلا ( یعنی اینٹیں پکا ) اور پھر میرے لیے ایک بلند برج تعمیر کرتاکہ مجھے موسٰی کے خدا کاپتہ چلے . اگر چہ میں تو سمجھتا ہوں کہ وہ جھوٹوں میں سے ہے ۔ 
۳۹۔ وہ (فرعون ) اوراس کے لشکر زمین میں ناحق مغرور ہو رہے تھے اوران کاخیال تھاکہ وہ ہمارے پاس لوٹ کرنہیں آئیں گے ۔
۴۰۔ پس ہم نے اسے اور اس کی افواج کوپکڑ لیا اور انھیں غرق دریا کردیا . دیکھو ! کہ ظالموں کاانجام کیاہوتاہے ۔ 
۴۱۔ اورہم نے ان کوایسے پیشوا قرار دیا جو ( جہنم کی ) آگ کی طرف دعوت دیتے ہیں اور قیامت کے دن ان کی مدد نہ کی جائے گی 
۴۲۔ اورہم نے اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگادی ہے اور قیامت کے روز وہ بد حالوں میں سے ہوں گے ۔