سوره قصص / آیه 10 - 13
وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَارِغًا ۖ إِنْ كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَنْ رَبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ۱۰وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۱۱وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ ۱۲فَرَدَدْنَاهُ إِلَىٰ أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۱۳
اور موسٰی کی ماں کا دل بالکل خالی ہوگیا کہ قریب تھا کہ وہ اس راز کو فاش کردیتیں اگر ہم ان کے دل کو مطمئن نہ بنادیتے تاکہ وہ ایمان لانے والوں میں شامل ہوجائیں. اور انہوں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم بھی ان کا پیچھا کرو تو انہوں نے دور سے موسٰی کو دیکھا جب کہ ان لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں تھا. اور ہم نے موسٰی پر دودھ پلانے والیوں کا دودھ پہلے ہی سے حرام کردیا تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ کیا میں تمہیں ایسے گھر والوں کا پتہ بتاؤں جو اس کی کفالت کرسکیں اور وہ اس کے خیر خواہ بھی ہوں. پھر ہم نے موسٰی کو ان کی ماں کی طرف پلٹا دیا تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی ہوجائے اور وہ پریشان نہ رہیں اور انہیں معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ بہرحال سچا ّہے اگرچہ لوگوں کی اکثریت اسے نہیں جانتی ہے.
۱۰۔ واصبح فئواد ام موسٰی فرغا ان کادت لتبدی بہ لولاان ربطناعلی لتکون من المومنین
۱۱۔ وقالت لاختہ قصیہ فبصرت بہ عن جنب وھم لایشعرو ن
۱۲ ۔ وحر منا علیہ المراضع من قبل فقالت ھل ادلکم علی اھل بیت یکفلونہ لکم وھم لہ نصحون
۱۳۔ فردد نہ الی امہ کی تقرعینھا ولاتحزن ولتعلم ان وعداللہ حق ولکن اکثر ھم لایعلمون
ترجمہ
۱۰۔ موسٰی کی ماں کادل (اپنے بیٹے کی یاد کے سوا ) ہر چیز سے خالی ہوگیا . اگرہم اس کادل ایمان اورامید سے محکم نہ کردیتے تو قریب تھا کہ وہ راز فاش کردیتی .( مگر ہماری ) غرض یہ تھی کہ وہ مومنین میںسے رہے ۔
۱۱۔ ماں نے موسٰی کی بہن سے کہا تو اس کے پیچھے پیچھے جلی ج.پس وہ اسے دورسے دیکھتی رہی اوروہ لوگ اس حال سے بے خبر تھے ۔
۱۲۔ اورہم نے پہلے ہی سے اس پر دودھ پلانے والیوں کادودھ اس پر حرام کردیئے تھے (تاکہ وہ اپنی ماں ہی کی گود میں پھر سے آجائے ) پس موسٰی کی بہن نے ( جب دیکھا کہ حکام کسی دایہ کی تلاش میں بے تاب ہیںتو ) کہا . کیامیں بتاؤ ں جو ا س نومولود کی کفالت کریں اوراس کے خیر خواہ بھی ہوں ۔
۱۳۔ پس ہم نے اس ( موسٰی ) کواس کی ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو نیز وہ جان لے کہ خدا کا وعدہ سچا ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ نہیںجانتے