سوره شعراء / آیه 160 - 166
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ ۱۶۰إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۱۶۱إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۱۶۲فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۶۳وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۱۶۴أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ ۱۶۵وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ ۚ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ۱۶۶
اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا. جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو. میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں. اللرُ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے. کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو. اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو.
۱۱۶۰۔ کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِینَ ۔
۱۶۱۔ إِذْ قَالَ لَھُمْ اٴَخُوھمْ لُوطٌ اٴَلاَتَتَّقُونَ ۔
۱۶۲۔ إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ اٴَمِینٌ ۔
۱۶۳۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی۔
۱۶۴۔ وَمَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِنْ اٴَجْرِی إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔
۱۶۵۔ اٴَتَاٴْتُونَ الذُّکْرَانَ مِنْ الْعَالَمِینَ ۔
۱۶۶۔ وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ اٴَزْوَاجِکُمْ بَلْ اٴَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ۔
ترجمہ
۱۶۰۔قومِ لوط نے ( خدا کے )رسولوں کی تکذیب کی ۔
۱۶۱۔جبکہ ان کے بھائی لوط نے انھیں کہا: آیا تقویٰ اختیارنہیں کرتے ہو؟
۱۶۲۔ میں تمہارے لئے امین رسول ہو ۔
۱۶۳۔خدا کا تقویٰ اختیار کرواور میری اطاعت کرو۔
۱۶۴۔میں تم سے کوئی مزدوری نہیں منگتا، میرا اجر تو صرف پر وردگار ِ عالین کے ذمے ہے ۔
۱۶۵۔کیا تم جہان (والوں) میں سے صرف مذکر جنس کے پیچھے ہی جاتے ہو( کیا یہ بری اور شرم کی بات نہیں ہے ؟)
۱۶۶۔اور اپنی ازدواج کو چھوڑ دیتے ہو جنھیں خدا نے تمہارے ہی لئے خلق کیا ہے ، تم تجاوز کرنے والی قوم ہو۔