سوره شعراء / آیه 153 - 159
قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ ۱۵۳مَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ۱۵۴قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍ ۱۵۵وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ ۱۵۶فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ ۱۵۷فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ ۱۵۸وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ۱۵۹
ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس. تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ. صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے. اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا. پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے. کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی. اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے.
۱۵۳۔ قَالُوا إِنَّمَا اٴَنْتَ مِنْ الْمُسَحَّرِین۔
۱۵۴۔ مَا اٴَنْتَ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا فَاٴْتِ بِآیَةٍ إِنْ کُنْتَ مِنْ الصَّادِقِین۔
۱۵۵۔ قَالَ ھٰذِہِ نَاقَةٌ لَھَا شِرْبٌ وَلَکُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَعْلُومٍ ۔
۱۵۶۔ وَلاَتَمَسُّوھَا بِسُوءٍ فَیَاٴْخُذَکُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیمٍ ۔
۱۵۷۔ فَعَقَرُوہَا فَاٴَصْبَحُوا نَادِمِینَ ۔
۱۵۸۔ فَاٴَخَذَھُمْ الْعَذَابُ إِنَّ فِی ذَلِکَ لَآیَةً وَمَا کَانَ اٴَکْثَرُھُمْ مُؤْمِنِین۔
۱۵۹۔ وَإِنَّ رَبَّکَ لَھُوَ الْعَزِیزُ الرَّحِیمُ ۔
ترجمہ
۱۵۳۔ انھوں نے کہا:( اے صالح!) تم اپنی عقل کھوچکے ہو۔
۱۵۴۔تم ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو ، اگر سچ کہتے ہو تو کوئی نشانی لاوٴ۔
۱۵۵۔(صالح نے ) کہا : یہ ناقہ ہے جس کا ( بستی کے ) پانی میں حصہ ہے اور تمہارے لئے مقرہ دن کا حصہ ۔
۱۵۶۔اسے ذرا سی بھی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں عظیم دن کا عذاب آلے گا ۔
۱۵۷۔ آخر کار انھوں نے اس ( ناقہ ) پر حملہ کرکے اس کا خاتمہ کردیا پھر اپنے کئے پر نادم ہوئے ۔
۱۵۸۔عذاب الہٰی نے انھیں اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس میں ایک نشانی ہے ۔ لیکن ان میں سے اکثر مومن نہیں تھے۔
۱۵۹۔اور تمہارے پر وردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ۔