سوره شعراء / آیه 83 - 87
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ۸۳وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ ۸۴وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ ۸۵وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ ۸۶وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ ۸۷
خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے. اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے. اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے. اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے. اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے.
۸۳۔ رَبِّ ھَبْ لِی حُکْمًا وَاٴَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ۔
۸۴۔ وَاجْعَلْ لِی لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْآخِرِینَ ۔
۸۵۔ وَاجْعَلْنِی مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیمِ۔
۸۶۔ وَاغْفِرْ لِاٴَبِی إِنَّہُ کَانَ مِنْ الضَّالِّینَ ۔
۸۷۔ وَلاَتُخْزِنِی یَوْمَ یُبْعَثُونَ ۔
ترجمہ
۸۳۔پروردگارا! مجھے علم و دانش عطا فرمااور مجھے صالحین سے ملحق کر دے ۔
۸۴۔ اور میرے لئے آنے والی امتوں میں سچی زبان ( اور ذکر خیر) قرار دے۔
۸۵۔اور مجھے نعمتوں سے بھر پور بہشت کے وارثوں سے بنا دے ۔
۸۶۔اور میرے باپ ( کی مانند چچا ) کو بخش دے کیونکہ وہ گمراہ ہوں میں سے ہے ۔
۸۷۔اور جس دن لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے (اس دن ) مجھے شرمندہ اور رسوا نہ کر ۔