سوره شعراء / آیه 30 - 37
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُبِينٍ ۳۰قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ۳۱فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ ۳۲وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ ۳۳قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ ۳۴يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ۳۵قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ ۳۶يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ ۳۷
موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں. فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو. موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا. اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا. فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے. اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے. لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے. وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے.
۳۰۔ قَالَ اٴَوَلَوْ جِئْتُکَ بِشَیْءٍ مُبِینٍ ۔
۳۱۔ قَالَ فَاٴْتِ بِہِ إِنْ کُنْتَ مِنْ الصَّادِقِینَ۔
۳۲۔ فَاٴَلْقَی عَصَاہُ فَإِذَا ھِیَ ثُعْبَانٌ مُبِینٌ ۔
۳۳۔ وَنَزَعَ یَدَہُ فَإِذَا ھِیَ بَیْضَاءُ لِلنَّاظِرِینَ۔
۳۴۔ قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَہُ إِنَّ ھَذَا لَسَاحِرٌ عَلِیمٌ۔
۳۵۔ یُرِیدُ اٴَنْ یُخْرِجَکُمْ مِنْ اٴَرْضِکُمْ بِسِحْرِہِ فَمَاذَا تَاٴْمُرُونَ ۔
۳۶۔ قَالُوا اٴَرْجِہِ وَاٴَخَاہُ وَابْعَثْ فِی الْمَدَائِنِ حَاشِرِین۔
۳۷۔ یَاٴْتُوکَ بِکُلِّ سَحَّارٍ عَلِیمٍ۔
ترجمہ
۳۰۔(موسیٰ نے)کہا: اگر میں تمہارے پاس اپنی رسالت کی واضح نشانی لے آوٴں تو کیا پھر بھی ؟
۳۱۔(فرعون نے )کہا:اگر سچ کہتے ہو تو لے آوٴ۔
۳۲۔اسی اثناء میں موسیٰ علیہ اسلام نے اپنے عصا پھینک دیا تو وہ بہت بڑا اور واضح سانپ بن گیا ۔
۳۳۔پھر اپنے ہاتھ کو گریبان میں لے گئے اور واپس نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے سفید اور چمک دار تھا ۔
۳۴۔(فرعون نے ) اپنے اطرافیوں سے کہا یہ تو ماہر اور سمجھ دار جادو گر ہے ۔
۳۵۔یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے ذریعے تمہیں تمہاری سر زمین سے نکال دے تمہارا کیا حکم ہے ؟
۳۶۔انھوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دے اور تمام شہروں کی طرف ہر کارے بھیج دے ۔
۳۷۔تاکہ وہ ہر ماہر جادو گر کو تیرے پاس لے آئیں ۔