سوره شعراء / آیه 23 - 29
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ ۲۳قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ ۲۴قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ۲۵قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ۲۶قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ ۲۷قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ ۲۸قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ ۲۹
فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے. موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو. فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو. موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے. فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے. موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے. فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا.
۲۳۔ قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِینَ ۔
۲۴۔ قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا إنْ کُنتُمْ مُوقِنِینَ۔
۲۵۔ قَالَ لِمَنْ حَوْلَہُ اٴَلاَتَسْتَمِعُونَ ۔
۲۶۔ قَالَ رَبُّکُمْ وَرَبُّ آبَائِکُمْ الْاٴَوَّلِینَ ۔
۲۷۔ قَالَ إِنَّ رَسُولَکُمْ الَّذِی اٴُرْسِلَ إِلَیْکُمْ لَمَجْنُونٌ۔
۲۸۔ قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَیْنَھُمَا إِنْ کُنْتُمْ تَعْقِلُونَ ۔
۲۹۔ قَالَ لَئِنْ اتَّخَذْتَ إِلَھًَا غَیْرِی لَاٴَجْعَلَنَّکَ مِنْ الْمَسْجُونِین۔
ترجمہ
۲۳۔فرعون نے کہا: یہ رب العالمین کیا چیز ہے ؟
۲۴۔(موسیٰ نے ) کہا: آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم صاحبان ِیقین ہو۔
۲۵۔(فرعون نے) اپنے اطراف والوں سے کہا کیا سن نہیں رہے ( کہ یہ شخص کیا کہہ رہا ہے )؟
۲۶۔(موسیٰ نے )کہا: تمہارااور تمہارے آباوٴ اجداد کا رب ہے ۔
۲۷(فرعون)بولا: تمہاری طرف بھیجا جانے والا یہ رسول تو پاگل ہے
۲۸۔(موسیٰ نے )کہا:وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کا خدا ہے ،اگر تم عقل و خردسے کام لو۔
۲۹۔(فرعون نے غصّے میں آکر ) کہا : اگر تونے میرے علاوہ کسی کو معبود بنا یا تو میں تجھے قید یوں میں شامل کرلوں گا ۔