Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 56 - 59

										
																									
								

Ayat No : 56-59

: الفرقان

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ۵۶قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا ۵۷وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا ۵۸الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ الرَّحْمَٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا ۵۹

Translation

اور ہم نے آپ کو صرف بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے. آپ کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں سے کوئی اجر نہیں چاہتا مگر یہ کہ جو چاہے وہ اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرے. اور آپ اس خدائے حق و قیوم پر اعتماد کریں جسے موت آنے والی نہیں ہے اور اسی کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی اطلاع کے لئے خود ہی کافی ہے. اس نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دنوں کے اندر پیدا کیا ہے اور اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ رحمان ہے اس کی تخلیق کے بارے میں اسی باخبر سے دریافت کرو.

Tafseer

									۵۶۔ وَمَا اٴَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ مُبَشِّرًا وَنَذِیرًا ۔
۵۷۔قُلْ مَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِلاَّ مَنْ شَاءَ اٴَنْ یَتَّخِذَ إِلَی رَبِّہِ سَبِیلًا ۔
۵۸۔ وَتَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَیَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِہِ وَکَفَی بِہِ بِذُنُوبِ عِبَادِہِ خَبِیرًا ۔
۵۹۔ الَّذِی خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضَ وَمَا بَیْنَھُمَا فِی سِتَّةِ اٴَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَی عَلَی الْعَرْشِ الرَّحْمَانُ فَاسْاٴَلْ بِہِ خَبِیرًا۔

ترجمہ 

۵۶۔ہم نے تو تجھے صرف خوشخبری اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
۵۷۔(ان سے )کہہ دے : میں اس ( دین کی تبلیغ ) کے بدلے میں تم سے کسی اجرت ک امطالبہ نہیں کرتا میری اجرت تو صرف یہی ہے کہ جو لوگ چاہیں اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرلیں ۔
۵۸۔اس خدا پر بھرسہ رکھ کہ جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی تسبیح و حمد بجا لا اور یہ کافی ہے کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے آگاہ ہے ۔
۵۹۔وہ خدا تو وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں( چھ مرحلوں) میں پیدا کیا اور پھر عرش قدرت پر جلوہ فرما ہوا (اور کائنات کا نظام چلانے لگا ) وہ خدا ئے رحمان ہے اسی سے طلب کرو کیونکہ وہی ہر چیز سے آگاہ ہے ۔