سوره فرقان / آیه 30 - 34
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ۳۰وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا ۳۱وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً ۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ ۖ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا ۳۲وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا ۳۳الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا ۳۴
اور اس دن ر سول آواز دے گا کہ پروردگار اس میری قوم نے اس قرآن کو بھی نظر انداز کردیا ہے. اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے مجرمین میں سے کچھ دشمن قرار دیدیئے ہیں اور ہدایت اور امداد کے لئے تمہارا پروردگار بہت کافی ہے. اور یہ کافر یہ بھی کہتے ہیں کہ آخر انِ پر یہ قرآن ایک دفعہ کِل کاکِل کیوں نہیں نازل ہوگیا-ہم اسی طرح تدریجا نازل کرتے ہیں تاکہ تمہارے دل کو مطمئن کرسکیں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر نازل کیا ہے. اوریہ لوگ کوئی بھی مثال نہ لائیں گے مگر یہ کہ ہم اس کے جواب میں حق اور بہترین بیان لے آئیں گے. وہ لوگ جو جہنم ّکی طرف منہ کے بل کھینچ کر لائے جائیں گے ان کا ٹھکانا بدترین ہے اور وہ بہت زیادہ بہکے ہوئے ہیں.
۳۰۔ وَقَالَ الرَّسُولُ یَارَبِّ إِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوا ھَذَا الْقُرْآنَ مَھْجُورًا۔
۳۱ وَکَذَلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِنْ الْمُجْرِمِینَ وَکَفَی بِرَبِّکَ ھَادِیًا وَنَصِیرًا ۔
۳۲ وَقَالَ الَّذِینَ کَفَرُوا لَوْلاَنُزِّلَ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً کَذَلِکَ لِنُثَبِّتَ بِہِ فُؤَادَکَ وَرَتَّلْنَاہُ تَرْتِیلًا۔
۳۳۔ وَلاَیَاٴْتُونَکَ بِمَثَلٍ إِلاَّ جِئْنَاکَ بِالْحَقِّ وَاٴَحْسَنَ تَفْسِیرًا۔
۳۴۔ الَّذِینَ یُحْشَرُونَ عَلَی وُجُوھِھِمْ إِلَی جَھَنَّمَ اٴُوْلَئِکَ شَرٌّ مَکَانًا وَاٴَضَلُّ سَبِیلًا ۔
ترجمہ
۳۰۔اور رسول نے عرض کیا : خدا وند ا !میری اس قوم نے قرآن سے دوری اختیار کرلی ہے ۔
۳۱۔اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے مجرم لوگوں میں سے دشمن بنا دئے ہیں لیکن اسی قدر کافی ہے کہ خدا تیرا ہادی اور مدد گار ہے ۔
۳۲۔اورکافروں سے کہا کہ آخر قرآن اس پر ایک ہی مرتبہ کیوں نازل ہوتا؟اور یہ صرف اس بناء پر ہے تاکہ ہم تیرا دل محکم اور استوار رکھیں اور ہم نے اسے تجھ پر تدریجاً پڑھا ہے ۔
۳۳۔وہ تیرے لئے کوئی مثل نہیں لاتے مگر یہ کہ ہم تیرے لئے حق اور بہتر تفسیر لے آتے ہیں ( اور دندان شکن جواب تاکہ وہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں ۔)
۳۴۔جو لوگ منہ کے بل جہنم کی طرف محشور کئے جائیں گے ان کا بد ترین ٹھکا نا ہو گا اور وہ خود گمراہ ترین لوگ ہوں گے ۔