سوره فرقان / آیه 27 - 29
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ۲۷يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ۲۸لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنْسَانِ خَذُولًا ۲۹
اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا کہ کاش میں نے رسول کے ساتھ ہی راستہ اختیار کیا ہوتا. ہائے افسوس-کاش میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا. اس نے تو ذکر کے آنے کے بعد مجھے گمراہ کردیا اور شیطان تو انسان کا رسوا کرنے والا ہے ہی.
۲۷۔ وَیَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَی یَدَیْہِ یَقُولُ یَالَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِیلًا۔
۲۸۔ یَاوَیْلَتِی لَیْتَنِی لَمْ اٴَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیلًا۔
۲۹۔ لَقَدْ اٴَضَلَّنِی عَنْ الذِّکْرِ بَعْدَ إِذْ جَائَنِی وَکَانَ الشَّیْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا۔
ترجمہ
۲۷۔اس دن کو یاد کیجئے جب سخت حسرت کی وجہ سے ظالماپنے ہاتھ دانتوں سے کاٹے گا او رکہے گا :اے کاش !میں نے رسول کے ساتھ ہی راستہ اختیار کیا ہوتا۔
۲۸۔مجھ پر افسوس ہے کہ میں نے فلاں ( گمراہ شخص) کو اپنا دوست نہ بنا یاہوتا۔
۲۹۔ اس نے مجھے یاد حق سے بھٹکادیا جب کہ میرے پاس آگاہی پہنچ چکی تھی اور شیطان تو ہمیشہ سے انسان کو چھوڑدینے والا ہے ۔