Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 21 - 24

										
																									
								

Ayat No : 21-24

: الفرقان

وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا ۗ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًا ۲۱يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَحْجُورًا ۲۲وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُورًا ۲۳أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا ۲۴

Translation

اور جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ آخر ہم پر فرشتے کیوں نہیں نازل ہوتے یا ہم خدا کو کیوں نہیں دیکھتے درحقیقت یہ لوگ اپنی جگہ پر بہت مغرور ہوگئے ہیں اور انتہائی درجہ کی سرکشی کررہے ہیں. جس دن یہ ملائکہ کو دیکھیں گے اس دن مجرمین کے لئے کوئی بشارت نہ ہوگی اور فرشتے کہیں گے کہ تم لوگ دور ہوجاؤ. پھر ہم ان کے اعمال کی طرف توجہ کریں گے اور سب کو اڑتے ہوئے خاک کے ذرّوں کے مانند بنا دیں گے. اس دن صرف جنت ّ والے ہوں گے جن کے لئے بہترین ٹھکانہ ہوگا اور بہترین آرام کرنے کی جگہ ہوگی.

Tafseer

									۲۱۔ وَقَالَ الَّذِینَ لاَیَرْجُونَ لِقَائَنَا لَوْلاَاٴُنزِلَ عَلَیْنَا الْمَلَائِکَةُ اٴَوْ نَرَی رَبَّنَا لَقَدْ اسْتَکْبَرُوا فِی اٴَنفُسِھِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا کَبِیرًا۔
۲۲۔ یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلَائِکَةَ لاَبُشْرَی یَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِینَ وَیَقُولُونَ حِجْرًا مَحْجُورًا۔
۲۳۔ وَقَدِمْنَا إِلَی مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاہُ ھَبَاءً مَنْثُورًا۔
۲۴۔اٴَصْحَابُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُسْتَقَرًّا وَاٴَحْسَنُ مَقِیلاً۔

ترجمہ

۲۱۔اور وہ لوگ جو ہماری ملاقات کی امید نہیںرکھتے(اور قیامت کا انکار کرتے ہیں )کہتے ہیں :ہم پرفرشتے کیوں نازل نہیں ہوتے ؟یا ہم اپنے رب کی آنکھوں سے کیوں نہیں دیکھتے ؟انھوں نے اپنے بارے میں تکبر کیا اور بہت بڑی سرکشی کے مرتکب ہوئے۔
۲۲۔(وہ اپنی آرزووٴں کو پہنچ جائیں گے لیکن )جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے وہ دن مجرمین کی خوشخبری کا نہیں ہوگا ( بلکہ ان کی سزا اور عذاب کا دن ہو گا )اور وہ کہیں گے کہ ہمیں امان دو ہمیں معاد کردو۔
۲۳۔ اور ہم ان کے اعمال کی طرف آگے بڑھیں گے جو وہ انجام دے چکے ہیں اور ان اعمال کو غبار کے ذرّوں کی مانند بکھیر دیں گے ۔
۲۴۔اس دن بہشتیوں کا ٹھکانا سب سے بہتر اور ان کی رہائش گاہ سب سے عمدہ ہو گی ۔