سوره فرقان / آیه 11 - 16
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا ۱۱إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا ۱۲وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا ۱۳لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا ۱۴قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۚ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا ۱۵لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَسْئُولًا ۱۶
حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کا انکار کیا ہے اور ہم نے قیامت کا انکار کرنے والوں کے لئے جہنم ّمہیاّ کردیا ہے. جب آتش جہنم ان لوگوں کو دور سے دیکھے گی تو یہ لوگ اس کے جوش و خروش کی آوازیں سنیں گے. اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے تو وہاں موت کی رَہائی دیں گے. اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ ایک موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں کو آواز دو. پیغمبر علیھ السّلامآپ ان سے پوچھئے کہ یہ عذاب زیادہ بہتر ہے یا وہ ہمیشگی کی جنت ّجس کا صاحبان هتقویٰ سے وعدہ کیا گیا ہے اور وہی ان کی جزا بھی ہے اور ان کا ٹھکانا بھی. ان کے لئے وہاں ہر خواہش کا سامان موجود ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہ پروردگار کے ذمہ ایک لازمی وعدہ ہے.
۱۱۔ بَلْ کَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ وَاٴَعْتَدْنَا لِمَنْ کَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیرًا ۔
۱۲۔ إِذَا رَاٴَتْھُم مِنْ مَکَانٍ بَعِیدٍ سَمِعُوا لَھَا تَغَیُّظًا وَزَفِیرًا۔
۱۳۔ وَإِذَا اٴُلْقُوا مِنْھَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُقَرَّنِینَ دَعَوْا ھُنَالِکَ ثُبُورًا۔
۱۴۔ لاَتَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا کَثِیرًا ۔
۱۵۔ قُلْ اٴَذَلِکَ خَیْرٌ اٴَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِی وُعِدَ الْمُتَّقُونَ کَانَتْ لَھُمْ جَزَاءً وَمَصِیرًا ۔
۱۶۔لَھُمْ فِیھَا مَا یَشَائُونَ خَالِدِینَ کَانَ عَلَی رَبِّکَ وَعْدًا مَسْئُولًا۔
ترجمہ
۱۱۔(یہ تو سب بہانے ہیں )بلکہ انہوں نے قیامت کو جھٹلایا ہے اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والے لوگوں کے لئے جلانے والی آگ مہیا کررکھی ہے۔
۱۲۔جب یہ آگ انھیں دور سے دیکھے گی تو اس کی وحشت ناک آواز کو سنیں گے جس میں جوش و خروش شامل ہوگا۔
۱۳۔جب وہ طوق و زنجیر میں جکڑے ہوئے جہنم کی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے تو واویلا کریں گے ۔
۱۴۔آج ایک مرتبہ واویلا نہ کرو بلکہ کئی مرتبہ واویلا کرو۔
۱۵۔کہہ دے کہ آیا یہ بہتر ہے یا بہشت ِجاوانی جس کا پر ہیز گاروں کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے ؟ ایسی بہشت جو ان کے اعمال کی جزا اور ان کی رہائش گاہ ہے ۔
۱۶۔وہ جو کچھ بھی چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہے اور اس میں وہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے یہ ایک مسلم اور حتمی وعدہ ہے جو تمہارے پر وردگار نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے ۔