Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 3 - 6

										
																									
								

Ayat No : 3-6

: الفرقان

وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا ۳وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ ۖ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا ۴وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ۵قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا ۶

Translation

اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر ایسے خدا بنالئے ہیں جو کسی بھی شے کے خالق نہیں ہیں بلکہ خود ہی مخلوق ہیں اور خود اپنے واسطے بھی کسی نقصان یا نفع کے مالک نہیں ہیں اور نہ ان کے اختیار میں موت و حیات یا حشر و نشر ہی ہے. اور یہ کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن صرف ایک جھوٹ ہے جسے انہوں نے گڑھ لیا ہے اور ایک دوسری قوم نے اس کام میں ان کی مدد کی ہے حالانکہ ان لوگوں نے خود ہی بڑا ظلم اور فریب کیا ہے. اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں جسے انہوں نے لکھوالیا ہے اور وہی صبح و شام ان کے سامنے پڑھے جاتے ہیں. آپ کہہ دیجئے کہ اس قرآن کو اس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں سے باخبر ہے اور یقینا وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے.

Tafseer

									۳۔ وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِہِ آلِھَةً لاَیَخْلُقُونَ شَیْئًا وَھُمْ یُخْلَقُونَ وَلاَیَمْلِکُونَ لِاٴَنفُسِھمْ ضَرًّا وَلاَنَفْعًا وَلاَیَمْلِکُونَ مَوْتًا وَلاَحَیَاةً وَلاَنُشُورًا۔
۴۔ وَقَالَ الَّذِینَ کَفَرُوا إِنْ ھَذَا إِلاَّ إِفْکٌ افْتَرَاہُ وَاٴَعَانَہُ عَلَیْہِ قَوْمٌ آخَرُونَ فَقَدْ جَائُوا ظُلْمًا وَزُورًا ۔
۵۔ وَقَالُوا اٴَسَاطِیرُ الْاٴَوَّلِینَ اکْتَتَبھَا فَھِیَ تُمْلَی عَلَیْہِ بُکْرَةً وَاٴَصِیلًا ۔
۶ قُلْ اٴَنزَلَہُ الَّذِی یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ إِنَّہُ کَانَ غَفُورًا رَحِیمًا۔

ترجمہ 
۳۔ ان لوگوں نے خدا کے علاوہ دوسروںکو اپنا معبود بنا لیا ہے ۔ ایسے معبود جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ خود مخلوق ہیں نہ تو وہ اپنے نقصان او رنفع کے مالک ہیں اور نہ ہی موت و حیات اور قیامت کے دن جی اٹھنے کے ۔
۴۔ اور کافروں نے کہا یہ تو اس نے جھوٹ گھڑا ہے اور کچھ لوگوں نے اس کام پر اس کی مدد کی ہے ۔ یہ کہہ کر وہ ظلم اور بہت بڑے جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
۵۔اور انھوں نے کہا : یہ تو وہی گزشتہ لوگوں کے افسانے ہیں جھنیں اس نے قلم بند کیا ہے اور صبح و شام اسے لکھوایا جاتا ہے ۔ 
۶۔ کہہ دو : اسے تو اس نے نازل کیا ہے جس کے پاس آسمانوں اور زمین کے اسرار ہیں اور خدا غفور و رحیم تھا اور ہے بھی۔