Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نور / آیه 58 - 60

										
																									
								

Ayat No : 58-60

: النور

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۚ مِنْ قَبْلِ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُمْ مِنَ الظَّهِيرَةِ وَمِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ۚ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّافُونَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۵۸وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۵۹وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِينَةٍ ۖ وَأَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۶۰

Translation

ایمان والو تمہارے غلام و کنیز اور وہ بچے ّجو ابھی سن بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں ان سب کو چاہئے کہ تمہارے پاس داخل ہونے کے لئے تین اوقات میں اجازت لیں نماز صبح سے پہلے اور دوپہر کے وقت جب تم کپڑے اتار کر آرام کرتے ہو اور نماز عشائ کے بعد یہ تین اوقات پردے کے ہیں اس کے بعد تمہارے لئے یا ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے پاس چکر لگاتے رہیں کہ اللہ اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے اور بیشک اللہ ہر شے کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے. اور جب تمہارے بّچے حد بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیں جس طرح پہلے والے اجازت لیا کرتے تھے پروردگار اسی طرح تمہارے لئے اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ وہ صاحب هعلم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے. اور ضعیفی سے بیٹھ رہنے والی عورتیں جنہیں نکاح سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنے ظاہری کپڑوں کو الگ کردیں بشرطیکہ زینت کی نمائش نہ کریں اور وہ بھی عفت کا تحفظ کرتی رہیں کہ یہی ان کے حق میں بھی بہتر ہے اور اللہ سب کی سننے والا اور سب کا حال جاننے والا ہے.

Tafseer

									۵۸ یَااٴَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا لِیَسْتَاٴْذِنْکُمْ الَّذِینَ مَلَکَتْ اٴَیْمَانُکُمْ وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ قَبْلِ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَحِینَ تَضَعُونَ ثِیَابَکُمْ مِنَ الظَّھِیرَةِ وَمِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَکُمْ لَیْسَ عَلَیْکُمْ وَلَاعَلَیْھِمْ جُنَاحٌ بَعْدَھُنَّ طَوَّافُونَ عَلَیْکُمْ بَعْضُکُمْ عَلیٰ بَعْضٍ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللهُ لَکُمْ الْآیَاتِ وَاللهُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ
۵۹ وَإِذَا بَلَغَ الْاٴَطْفَالُ مِنْکُمْ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاٴْذِنُوا کَمَا اسْتَاٴْذَنَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللهُ لَکُمْ آیَاتِہِ وَاللهُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ
۶۰ وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللاَّتِی لَایَرْجُونَ نِکَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْھِنَّ جُنَاحٌ اٴَنْ یَضَعْنَ ثِیَابَھُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِینَةٍ وَاٴَنْ یَسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَھُنَّ وَاللهُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ

ترجمہ

۵۸۔اے ایمان والو! جو تمھارے مملوک ہیں اور تمھارے وہ بچے جو ابھی سنِ بلوغ تک نہیں پہنچے انھیں تین وقت تمھارے پاس اجازت لے کر آنا چاہیے، نماز فجر سے پہلے، دوپہر کے وقت جب تم اپنا (معمول کا) لباس اتار دیتے ہو اور نماز عشاء کے بعد، یہ تین تمھارے خصوصی اوقات ہیں لیکن ان تین اوقات کے علاوہ تمھارے لئے اور ان کے لئے ہر مرج نہیں کہ (بااجازت آجائیں) ایک اور دوسرے کے گرد جمع ہوں (اور خلوص ومحبت سے ایک دوسرے کی خدمت کریں) الله اپنی آیات اسی طرح تمھارے لئے بیان کرتا ہے اور خدا علیم وحکیم ہے ۔
۵۹۔ اور جب تمھارے بچے بالغ ہوجائیں تو انھیں اجازت لینا چاہیے، جیسے ان سے بڑے اجازت لیتے رہتے ہیں اور الله اپنی آیات اسی طرح تمھارے لئے بیان کرتا ہے اور خدا علیم حکیم ہے ۔
۶۰۔ اور جو عورتیں جوانی گزار بیٹھی ہوں اور اب نکاح کی امیدوار نہ ہوں اگر وہ اپنی چادر اتار رکھیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ لوگوں کے سامنے خود آرائی نہ کریں لیکن اگر وہ پردہ ہی کریں تو ان کے لئے بہتر ہے او سننے والا اور جاننے والا ہے ۔