Tafseer e Namoona

Topic

											

									  شان نزول

										
																									
								

Ayat No : 55

: النور

وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ۵۵

Translation

اللرُ نے تم میں سے صاحبان هایمان و عمل صالح سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں روئے زمین میں اسی طرح اپنا خلیفہ بنائے گا جس طرح پہلے والوں کو بنایا ہے اور ان کے لئے اس دین کو غالب بنائے گا جسے ان کے لئے پسندیدہ قرار دیا ہے اور ان کے خوف کو امن سے تبدیل کردے گا کہ وہ سب صرف میری عبادت کریں گے اور کسی طرح کا شرک نہ کریں گے اور اس کے بعد بھی کوئی کافر ہوجائے تو درحقیقت وہی لوگ فاسق اور بدکردار ہیں.

Tafseer

									سیطوی نے ”اسباب النزول“ میں، طبرسی نے ”مجمع البیان“ میں، سید قطب نے ”فی ظلال “ میں، قرطبی نے اپنی تفسیر میں اور اسی دطرح دیگر کئی ایک مفسرین نے (تھوڑے سے فرق کے ساتھ) اس آیت کی یہ شان نزول بیان کی ہے:
جب رسول الله اور مسلمانوں نے مدینے کی طرف ہجرت کی اور انصار نے خندہ پیشانی سے انھیں خوش آمدید کہا تو تمام عرب ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، یہاں تک کہ مسلمان مجبور ہوگئے کہ ہر وقت اسلحہ اپنے ساتھ رکھیں رات کو اسلحہ پاس رکھ کر سوئیں، صبح اٹھیں تو اسلحہ ساتھ لے کر اٹھیں اورہر وقت مستعد رہیں، اس حالت کا جاری رکھنا مسلمانوں کے لئے بہت مشکل تھا، بعض نے تو کھلے بندوں اس بات کا اظہار کیا کہ آحر یہ کیفیت کب تک باقی رہے گی کیا ایسا وقت بھی آئے گا ہم رات ہی کو چین کا سانس لے سکیں گے اور الله کے علاوہ ہم کسی سے نہ ڈریں ۔
اس پر یہ آیت نازل ہوئی او انھیں بشارت دی گئی کہ ہاں ایسا زمانہ آئے گا(۱) ۔
1۔ اسباب النزول، ۱۶۳۲، مجمع البیان، تفسیر قرطبی اور تفسیر فی ظلال، زیرِ بحث آیت کے ذیل میں ۔